ضلع مہمند،خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے ہلال احمر ضلع مہمند کے زیر اہتمام کیپٹن روح اللہ شہید سٹیڈیم میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا 136

ضلع مہمند،خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے ہلال احمر ضلع مہمند کے زیر اہتمام کیپٹن روح اللہ شہید سٹیڈیم میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا

ضلع مہمند،خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے ہلال احمر ضلع مہمند کے زیر اہتمام کیپٹن روح اللہ شہید سٹیڈیم میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر )ضلع مہمند،خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے ہلال احمر ضلع مہمند کے زیر اہتمام کیپٹن روح اللہ شہید سٹیڈیم میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی میر خواص خان وزیر تھے،اس موقع پر یوتھ افیئرز اور مختلف محکموں کی جانب سے یوتھ ایگزیبیشن کا اہتمام۔تقریب میں علاقے کے مشران،انٹرنیشنل پلیئرز، اساتذہ،طلباء ،سرکاری محکموں کے اہلکاروں ،صحافیوں اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔۔
ہیڈکوارٹر غلنئ کیپٹن روح اللہ شہید سٹیڈیم میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سےپاکستان ہلال احمر مہمند برآنچ کے زیر اہتمام خصوصی تقریب اور یوتھ ایگزیبیشن کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میرخواص خان وزیر تھے،تقریب میں ڈسٹرکٹ سیکرٹری ہلال احمر فوزی خان،ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئرعمران خان،ایف آر ڈی کوارڈینیٹر راحت جان،انچارج سول ڈیفنس محمد امین،ٹی ایم اے افیسراسرار خان،انٹرنیشنل بلائنڈ کرکٹر محسن خان،

ریسکیو فوکل پرسن ساجداللہ،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر محمد عثمان،صدر پی ای این عالم خان،سپورٹس مینیجر سعید اختر،ڈسٹرکٹ پروگرام افیسر عرفان اللہ،محکمہ جنگلات کے اہلکاروں، صدر ہوپ جاوید خان اور محکمہ تعلیم کے ابراہیم خان کے علاوہ اساتذہ،طلباء اور صحافیوں نے شرکت کی جبکہ سٹیج کے فرائض محتاج اللہ ساحل نے انجام دیے۔اس موقع پر معذور افراد کے درمیان دوڑ کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر یوتھ افیئرز اور محکموں کی تعاون سے مختلف قسم کے سٹالز بھی لگائے گئے جن میں ایف ار ڈی کی زیر انتظام مقامی طور پر تیار کیا گیا دستکاری کا سامان،ریسکیو کی جانب ناگہانی افات میں استعمال ہونے والے آلات،پبلک سکولوں کی جانب سے کتابوں اور پرانے نوادرات جن میں بندوقیں،تلواریں،کھانے پینے کے برتن وغیرہ شامل تھے۔اس کے علاوہ محکمہ جنگلات نے مختلف قسم کے پودے اور سول ڈیفنس اور ٹی ایم اے نے بھی سٹال لگائے تھے۔اس موقع پر ہلال احمر مہمند کی جانب سے کورونا ویکسین لگانے کیلئے کیمپ بھی لگایا

تھا۔ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر عثمان خان اور ڈسٹرکٹ پروگرام افیسر عرفان اللہ نے یوتھ ایگزیبیشن کے حوالے سے مہمانوں اور میڈیا ارکان کو تفصیلات سے اگاہ کیا۔ معذوروں کے عالمی دن پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے تعاون سے معذور افراد میں 20وہیل چیئر تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیکرٹری ہلال احمر فوزی خان مہمند نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور انکو تمام سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔تقریب کے مہمان خصوصی میرخواص خان نے معذور افراد میں وہیل چیئر،نقد رقوم ،تحائف اور تمام محکموں کے اہلکاروں میں شیلڈ تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں