ضلع مہمند ،مہمند پولیس کی دن رات کوششوں سے منشیات کے بڑے بیوپاری صدام ولد سلطان کمالی حلیمزئی نے تاحیات منشیات فروشی سے توبہ کرلیا 124

ضلع مہمند ،مہمند پولیس کی دن رات کوششوں سے منشیات کے بڑے بیوپاری صدام ولد سلطان کمالی حلیمزئی نے تاحیات منشیات فروشی سے توبہ کرلیا

ضلع مہمند ،مہمند پولیس کی دن رات کوششوں سے منشیات کے بڑے بیوپاری صدام ولد سلطان کمالی حلیمزئی نے تاحیات منشیات فروشی سے توبہ کرلیا

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر )ضلع مہمند ،مہمند پولیس کی دن رات کوششوں سے منشیات کے بڑے بیوپاری صدام ولد سلطان کمالی حلیمزئی نے تاحیات منشیات فروشی سے توبہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کمالی حلیمزئی کے رہائشی صدام ولد سلطان ڈی چوک میں بڑے پیمانے پر منشیات فروخت کرتے ہیں ۔ اور منشیات فروشی کے مکروہ دھندے ملوث ہے.

ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر خالد خان کو منشیات فروش کو پکڑنے اور توبہ تائب کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر خالد خان، ایس ایچ او غلنئ اسرار خان اور اے ایس آئی شوکت علی نے منشیات فروش صدام ولد سلطان کو پکڑ کر انہیں منشیات فروشی کی نقصانات اور تباہی سے اگاہ کیا۔
منشیات فروش صدام ولد سلطان ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر خالد خان کی باتیں غور سے سننے اور سمجھنے کے بعد اپنے ہوش و خواص میں منشیات فروشی کے گھناؤنے کاروبار کو ترک کرنے اور تاحیات منشیات فروشی کے کاروبار سے توبہ کرنے کا عہد کرلیا۔ علاقے کے عوام نے ڈی پی او مہمند اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مہمند پولیس کے کام کو سراہتے ہوئے پولیس پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں