ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباسکی اپنے دفتر میں پولیس ملازمین کے ساتھ ملاقات 114

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباسکی اپنے دفتر میں پولیس ملازمین کے ساتھ ملاقات

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباسکی اپنے دفتر میں پولیس ملازمین کے ساتھ ملاقات

خانیوال02دسمبر21(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس نے اپنے دفتر میں پولیس ملازمین کے ساتھ ملاقات کی اورفرداً فرداً پولیس ملازمین کے مسائل سنے اوران کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر پی ایس اواسیرامام‘پی آراو فیضان قیوم‘اکاؤنٹنٹ ملک شفیق‘انچارج ویلفیئرضیاء الحق ودیگرپولیس افسران بھی موجودتھے۔ ڈی پی او سیدندیم عباس نے کہاکہ پولیس فورس کے مسائل حل کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے‘ پولیس ملازمین کی ویلفیئرکے لیے بھرپو راقدامات کیے جارہے ہیں

او رویلفیئرسے متعلقہ پولیس معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔انہو ں نے کہاکہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے‘عوام اورپولیس کے مابین ہم آہنگی کے سفر کو کامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے اپنا بھرپور کرداراداکریں یہ وردی او ررینک صرف اور صرف عوا م کی خدمت اور عوام کی حفاظت کے لیے ہیں ضلع کو کرائم فری بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں وقف کردیں اور شہریوں کے ساتھ شائستہ رویہ اپنائیں تاکہ عوام اورپولیس میں حائل خلیج کو کم کیا جاسکے

۔بعدازاں ڈی پی اوسیدندیم عباس نے روزانہ کی بنیاد پر دفترپولیس میں کھلی کچہری کا انعقادکیا اس موقع پرڈی پی او نے لوگوں کی پیش کردہ درخواستوں کا باریک بینی سے جائزہ لیااورسائلین کی دادرسی کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔ڈی پی او سید ندیم عباس نے کہاکہ حکومت پنجاب کے ویثرن اورآئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خاں کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے

جس کا مقصدعوام النا س کو انصاف اوریلیف کی فراہمی ہے۔انہوں نے کہاکہ خانیوال پولیس دن رات جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ رکھنے کیلئے برسرپیکارہے لہذا شہریوں کو بھی چائیے کہ جرائم کی سرکوبی کے لیے پولیس کا ساتھ دیں اورجھوٹی اوربے بنیاددرخواستوں سے اجتناب کریں تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اوربروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں