ضلع مہمند ڈسٹرکٹ پولیس افسر مہمند صلاح الدین کنڈی کی ہدایت پر ضلع بھر میں بلدیاتی الیکشن/ پولیو مہم کیلئے سیکورٹی پلاننگ 131

ضلع مہمند ڈسٹرکٹ پولیس افسر مہمند صلاح الدین کنڈی کی ہدایت پر ضلع بھر میں بلدیاتی الیکشن/ پولیو مہم کیلئے سیکورٹی پلاننگ

ضلع مہمند ڈسٹرکٹ پولیس افسر مہمند صلاح الدین کنڈی کی ہدایت پر ضلع بھر میں بلدیاتی الیکشن/ پولیو مہم کیلئے سیکورٹی پلاننگ

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر )ضلع مہمندڈسٹرکٹ پولیس افسر مہمند صلاح الدین کنڈی کی ہدایت پر ضلع بھر میں بلدیاتی الیکشن/ پولیو مہم کیلئے سیکورٹی پلاننگ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مہمند کی ہدایت پر ڈی ایس پی پنڈیالی علی مراد اور ایس ایچ او پنڈیالی رضاء محمد نے تھانہ پنڈیالی کی حدود مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا۔ اس دورے میں GGPS کشمالے، GGPS جورہ قولہ پوسٹ، GGPS صوبت کلے دوئزئی، CHC صوبت، ملک شیرزمان حجرہ، اقرا پبلک ہائی سکول، GGPS تاج CHC عالم شیر خندق کلے دوئزئی اور دیگر پولنگ سٹیشنز کا سروے کیا ہے۔
ڈی ایس پی پنڈیالی علی مراد نے ہمراہ ایس ایچ او پنڈیالی رضاء محمد ان پولنگ سٹیشنز میں سروے کے دوران بلڈنگ، بجلی، پانی، دیواروں، راستوں اور سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ان پولنگ سٹیشنز کے چوکیداروں اور نزدیک چیک پوائنٹس پر سیکورٹی اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور ان پولنگ سٹیشنز پر کھڑی نظر رکھنے کا حکم دیا۔
اسکے علاوہ ایس ایچ او پنڈیالی رضاء محمد نے پولیو کے حوالے سے بی ایچ یو تحصیل پنڈیالی میں عوام کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کی۔ جس میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے ایس ایچ او پنڈیالی نے بتایا کہ پولیس اور انتظامیہ اپکے بچوں کی صحت مندی کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے اسکے کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔ ہمیں مل کر اپنے زاتی مسائل کو ایک طرف رکھ کر پولیو کے اس لاعلاج مرض کو ضلع بھر سے ختم کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں