مردان ہم مر سکتے ہیں لیکن میرے علاقے کے لوگ جو اعتماد مجھ پر کررہے ہیں میں کبھی انہیں ٹھیس نہیں پہنچاونگا ۔عابدگل مہمد یونین کونسل مھوڈھیری 320

مردان ہم مر سکتے ہیں لیکن میرے علاقے کے لوگ جو اعتماد مجھ پر کررہے ہیں میں کبھی انہیں ٹھیس نہیں پہنچاونگا ۔عابدگل مہمد یونین کونسل مھوڈھیری

مردان ہم مر سکتے ہیں لیکن میرے علاقے کے لوگ جو اعتماد مجھ پر کررہے ہیں میں کبھی انہیں ٹھیس نہیں پہنچاونگا ۔عابدگل مہمد یونین کونسل مھوڈھیری

مردان (شاہ باباحبیب عارف سے) جیساکہ آپ سب کو معلوم ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا نہ تو کو ئی ویژن ہے اورنہ ہی کو ئی سمت بس آئی ایم ایف کے اشاروں پر روزانہ منی بجٹ لا کر عوام کا استحصال کیا جارہا ہے مہنگائی اور بے روزگاری کے طوفان نے عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا ہے ان خیالات کااظہار امیدواربرائے کسان کونسلر عابدگل مہمند نے اپنے کمپیں کے دوران اپنے علاقے کے عوام کے ساتھ الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں کیا انہوں نے کہا کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں

کہ پچھلے تین سالوں میں دودھ کی قیمت میں دو سو فیصد اور دوائی کی قیمتوں میں پانچ سو فیصد اضافہ ہوا وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ اگر مہنگائی نو فیصد بڑھ گئی ہے تو کھانے کے نو نوالے کم کر دیں سٹیٹ بنک کے گورنر کی منطق ہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوتا ہے وزیراعظم خود فرما رہے ہیں کہ ملک مافیاز کے کنٹرول میں ہے اور میں کچھ نہیں کر سکتا سیاسی لیڈر مدبر اور معلم ہوتا ہے ، مگر ہمارے حکمران قوم کو بدتہذیبی سکھا رہے ہیں یوٹرن کے ماہر وزیر اعظم آئی ایم ایف سے معاہدوں پر بھی یو ٹرن لے کر عوام کو مہنگا ئی کے عذاب سے نکال لیں

مافیاز کی سر پرستی کر نے والے حکمران ریاست مدینہ کے نام پر لوگوں کو بے وقوف نہیں بنا سکتے بجلی کے نرخوں میں 15روپے فی یونٹ کا اضافہ انتہائی تشویشناک ہے نااہل حکمرانوں نے عوام کو برباد کر ڈالا ہے ملک میں گیس مافیاکو نوازنے کے لیے گیس کا بحران کھڑا کر دیا گیا ہے میں تو کسان کونسلر کی حثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں پورے ملک میں جاری بحرانوں کو ختم تو نہیں کرسکتا بس مذمت اوراختجاج ہی کرتا رہونگا لیکن بلدیاتی انتخابات میں آزاد حثیت سے اس لیے میدان میں اترا ہوں

کہ میں اپنے یونین کونسل عوام کی خدمت کرسکوں میں نے یونین کومھروں ڈھیری میں بغیر کسی الیکن کی بے لوزث خدمت کی ہےمیں اپنے علاقے کوپرامن بنانے لیے قومی امن جرگہ میں شمولیت اختیار کی تاکہ میراعلاقہ ھربرائی سے صاف اور شفاف ہو میں نے بغیرکسی لالچ کی بحثیت ایک سماجی کارکن اور ایک سپاہی کی حثیت سے جو بے لوث خدمت کی ہے وہ میرے ایک بہت بڑا اعزاز ہے یونین کونسل مھوڈھیری کے عوام نے جس محبت اور خلوص سے میرے بیانئے کا دفاع کررہے ہیں

اور جو پرتپاک استقبال میرا اورمیرے ساتھیوں کی آپ کررہے ہیں ان شاءاللہ میرے ساتھی مھوڈھیری اور ان کے عوام کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کرتے رہیں گے یونین کونسل مھوڈھیری میں ان شاءاللہ کامیاب ہوا ہم یونین کانسل مھوڈھیری میں اپنا ایک یوتھ ونگ بنائینگے اور انہیں مکمل فعال بنائینگے جس سے رابطہ رکھنے کے لیے ہم علاقے بھر کی تمام محلوں میں کابینہ بناکر ان مسلے مسائل حل کرنے کے لیے مرکزی صدر و جنرل سیکرٹری وکابینہ یوتھ ونگ کاانتخاب کرینگے جو ان کے مسلے مسائل حل کرنے کے لیے مجھ کو ان کی تفصیل دینگے جو میں تحصیل میئر کو رپورٹ کروں گا

تاکہ عوام کی دہلیزپر ان کے مسلے مسائل سیاسی چالوں سے صاف اورشفاف طریقے سے بلہ روک ٹھوک فوراً حل ہو ہم مھوڈھیری میں ایک مضبوط قیادت کے زیرسایہ آزاد یوتھ ونگ کو مضبوط بازو بنائیں گے اور اس آزاد یوتھ ونگ کا پیغام گلی گلی کوچے کوچے میں پھیلائیں گے کیونکہ جو بھرپور اعتماد آپ نے مجھ پر اورمیرے ساتھیوں پر کیا ہے ان شاء اللہ ہم مر سکتے ہیں لیکن آپ کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائینگے

بلکہ پہلے سے بہتر خدمت کرینگے آخرمیں ایک بات کرتا ہوں کہ رشتوں میں سب سے بہتر رشتہ میرے نزدیک مخلصی اور عزت کا رشتہ ہے یعنی ذاتی مفاد سے ہٹ کے صرف اور صرف اپنائیت کا احساس ہونا زندگی آپ کو بہت کم ایسے لوگوں سے ملواتی ہے کہ جو آپ کے ساتھ بغیر کسی مفاد اور لالچ کے ہوتے ہیں.بس آپ ایک بار موقع دے کر آزمالے اور 19 دسمبر کو میرے انتخابی نشان چڑیا پر مہر لگائے ۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں