158

ضلع مہمند بلدیاتی انتخابات میں عوام باکردار امیدواروں کا انتخاب کریں ،ملک نثار احمد حلیمزی

ضلع مہمند بلدیاتی انتخابات میں عوام باکردار امیدواروں کا انتخاب کریں ،ملک نثار احمد حلیمزی

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)ضلع مہمند ۔بلدیاتی انتخابات میں عوام باکردار امیدواروں کا انتخاب کریں ۔علاقے کی پسماندگی ختم کرنے کے لیے بھر پور اواز اٹھاوں گا ۔پہلے بھی خدمت کی ہے اٸندہ بھی کریں گے

۔ ان خیالات کا اظہار گاٶں رامی خیل حجرہ بنات گل میں امیدوار براٸے جنرل کونسلر کوز گنداو VC 2 ملک فاروق خان کے بڑے بھاٸی ملک نثار احمد حلیمزٸ ۔ملک بنات گل ۔صوبیدار ملک ممتاز خان و دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ انے والے بلدیاتی انتخابات میں عوام باکردار امیدواروں کا انتخاب کریں ۔گاوں رامی خیل ایک پسماندہ علاقہ ہے منتخب ہو کر ان کی ترقی کے لیے بھر پور اواز اٹھاوں گا

۔پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے اٸندہ بھی کریں گے ۔خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ۔ ملک نثار احمد نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہے ۔الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔ میرا چھوٹا بھاٸی منتخب ہو کر پہلے سے اچھی خدمت کریں گے ۔ سیاسی وعدے نہیں کرتے بلکہ عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں

۔ملک بنات گل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ صرف ووٹ نہیں بلکہ ہمارے گاوں کے تمام لوگ ہر قسم سپورٹ کے لیے تیار ہیں ۔ایسے لوگوں کو ووٹ دینا چاہیے جو عوام کا حق بھی چھین سکتے ہیں ۔ملک بنات گل نے یقین دلایا کہ 19 دسمبر کو گاوں رامی خیل کے مرد و خواتین متفقہ طور پنکھے پر مہر لگا کر بھاری اکثریت سے کامیاب کراٸیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں