اسلام سراسر امن و سلامتی کا دین ہے جس میں انسانی جان، مال، خون اور آبرو کی حرمت ہے،پیر محمدنقیب الرحمن 132

اسلام سراسر امن و سلامتی کا دین ہے جس میں انسانی جان، مال، خون اور آبرو کی حرمت ہے،پیر محمدنقیب الرحمن

اسلام سراسر امن و سلامتی کا دین ہے جس میں انسانی جان، مال، خون اور آبرو کی حرمت ہے،پیر محمدنقیب الرحمن

راولپنڈی ( سٹی رپورٹر)عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمدنقیب الرحمن نے کہا ہے کہ دینِ متین اسلام سراسر امن و سلامتی کا دین ہے جس میں انسانی جان، مال، خون اور آبرو کی حرمت ہے۔ ہمارے آقا و مولا ﷺ عالمین کے لئے رحمت بن کر تشریف لائے اور انسانیت کے محسنِ اعظم ﷺ ہیں۔ آپ ﷺ کی ارفع و اعلیٰ تعلیمات انسانیت کی فلاح و بقا کے لئے ہیں

جن میں آپ ﷺ کا یہ ارشادِ پاک نہایت اہمیت کا حامل ہے کہ تم میں سے ربِ رحمان کو زیادہ پیارا انسان وہ ہے جو اس کی مخلوق کو زیادہ نفع پہنچانے والا ہے۔ اعلانِ نبوت کرنے سے قبل حضور نبی کریم ﷺ نے لوگوں کو مخاطب کر کے جب پوچھا کہ تم نے مجھے اپنے درمیان کیسا پایا تو سب نے یک زبان ہو کر کہا

کہ ہم نے آپ ﷺ کو اپنے درمیان سب سے بہترین پایا۔ حضور نبیِ رحمت ﷺ کا امتی ہونے کے ناطے ہمیں اپنے اس تعلق پر غیرت مند ہونا چاہئے کہ کہیں میری ذات، میرا قول و فعل دوسروں کے لئے دکھ و تکلیف کا باعث نہ ہو۔ غیر مسلم اقوام نے جب دینِ متین اسلام کے بارے میں تحقیق کی تو انہوں نے عبادات کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے دوسروں کے ساتھ معاملات ، تعلقات اور عادات و اطوار کو دیکھ کر یہ کہا

اور لکھا کہ دینِ متین اسلام مکمل ضابطہِ حیات ہے اور اس کے لانے والے حضور نبیِ رحمت ﷺ کائنات کی سب سے عظیم ہستی اور عظیم ترین انسان ہیں۔ عبادات میں نماز برائی سے روکتی ہے اور سب سے بڑی برائی کسی کا دل دکھانا اور لوگوں کے درمیان فتنہ پیدا کرنا ہے اور کینہ، بغض، عناد، منافقت اور لوگوں کی عزتوں کو اچھالنا ایسے بد ترین افعال ہیں جو کسی طور پر بھی ایک مسلمان کے لائق نہیں۔

حالیہ سانحہ سیالکوٹ نے اسلامیانِ پاکستان کے دل دکھ اور تکلیف سے چھلنی کر دیے ہیں اور سب سے بڑھ کر ایسے واقعات دینِ متین اسلام کے لئے بد نما داغ ہیں۔ شریعتِ مطہرہ کسی طور پر بھی کسی فرد کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز عید گاہ شریف میں منعقدہ ہفتہ وار درسِ حدیثِ پاک کی محفل سے خطاب کے دوران کیا ۔ محفل سے علامہ صدیق الحسنین

اور خواجہ وجاہت جمیل نے بھی خطاب کیا جبکہ دربارِ رسالت مآب ﷺ میں نعت پاک کا نذرانہ حافظ محمد عامر اور محمد طاہر نے پیش کیا۔ محفل کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواجِ پاکستان کی سر بلندی ، اتحاد بین المسلمین اور پوری دنیا سے کرونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں