ٹھٹھہ ایشیاء کی سب سے بڑا پمپنگ اسٹیشن غیر محفوظ سیکیوریٹی برائے نام مکین ایمپلائرز لٹنے لگے 123

ٹھٹھہ ایشیاء کی سب سے بڑا پمپنگ اسٹیشن غیر محفوظ سیکیوریٹی برائے نام مکین ایمپلائرز لٹنے لگے

ٹھٹھہ ایشیاء کی سب سے بڑا پمپنگ اسٹیشن غیر محفوظ سیکیوریٹی برائے نام مکین ایمپلائرز لٹنے لگے

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)ایشیاء کی سب سے بڑا پمپنگ اسٹیشن غیر محفوظ سیکیوریٹی برائے نام مکین ایمپلائرز لٹنے لگے گذشتہ شب ڈکیتوں کی فائرنگ سے ملازمین بال بال بچ گئے انتظامیہ کی غفلت اور پولیس گشت نہ ہونے پر واٹر بورڈ دھابیجی کے ملازمین نے مین گیٹ پر دھرنا و احتجاج کیا تفصیلات کے مطابق دھابیجی میں ایشیاء کے سب سے بڑے پمپنگ اسٹیشن کو جانے والی سڑک کے اطراف گھنی جاڑیوں اور مٹی اٹھانے والے ٹرکوں کے کچے راستوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈکیت آئے

روز واٹر بورڈ کالونی جاتے ہوئے یا ڈیوٹی جاتے ہوئے ملازمین و مکینوں کو لوٹتے رہتے ہیں گذشتہ شب واٹر بوارڈ ملازمین جعفر پاشا، بدرالاسلام، اصغر خان رات گئے مذکورہ سڑک سے اپنے گھروں کو جارہے تھے کہ انکی کار کو ڈکیتوں نے روکنا چاہا جس پر مذکورہ ملازمین نے کار نہ روکی اور تیزی سے آگے بڑھے کہ ان پر فائرنگ کردی گئ خوش قسمتی سے بال بال محفوظ ہوئے لیکن اس واقے سے تمام ایمپلائرز میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے

انہی وجوہات کی بناء پر واٹر بورڈ ملازمین نے اپنے آفس کے مین گیٹ پر دھرنا دیکر احتجاج کیا جنکی قیادت معشوق لغاری، رستم کاتیار، جعفر پاشا، اصغر خان و دیگر نے کی مظاہرین نے انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی بھی کی ایمپلائرز کا کہنا تھا کہ دھابیجی میں موجود ایشیاء کا سب سے بڑا پمپنگ اسٹیشن انتہائ حساس نوعیت کا حامل ہے یہاں سیکیورٹی برائے نام ہے اسکے مین سڑک کو دونوں اطراف سے گھنے جھاڑیوں نے جکھڑ رکھا ہوا ہے رات میں روشنی کے کھنمبے نہی ہیں پولیس چیک پوسٹ پر تعینات 16 میں سے 6 پولیس اہلکار یہاں اندر کے پمپنگ اسٹیشن پر موجود خواب غفلت کی مثال بنتے ہیں

جبکہ اس حوالہ سے کوئ گشت وغیرہ نہی ہوتا ایمپلائرز غیر محفوظ ہوکر رہ رہے ہیں واحد مین سڑک پر آئے روز اسلحہ کی زور پر چھینا جھبٹی معمول بن چکی ہے گذشتہ شب ہونے والے ڈکیتی فائرنگ واقعہ کا تاحال انتظامیہ نے نوٹس نہی لیا ہے ایس پی و پولیس مذکورہ پمپنگ اسٹیشن کے حوالہ سے غیر سنجیدگی دکھا رہے ہیں جو ایک لمحہ فکریہ ہے مظاہرین نے قومی سلامتی اداروں سے اس حساس پمپنگ اسٹیشن کو محفوظ بنانے کے لئے عملی توجہ کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں