138

اسلام گڑھ سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما چودھری نصیر احمد نے کہا جیت ہار کوئی معنی نہیں رکھتی۔اساتذہ کی خدمت ہمارا مشن ہے

اسلام گڑھ سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما چودھری نصیر احمد نے کہا جیت ہار کوئی معنی نہیں رکھتی۔اساتذہ کی خدمت ہمارا مشن ہے

اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ) سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما چودھری نصیر احمد نے کہا ہے کہ جیت ہار کوئی معنی نہیں رکھتی۔اساتذہ کی خدمت ہمارا مشن ہے جو ہر حال میں جاری رہے گا۔اساتذہ نے جو محبت دی ہے اس کا صلہ اساتذہ کےمسائل حل کروا کر اتاریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف اداروں میں اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ شفقت حیات نے اساتذہ تنظیم کو فعال بنانے کے لیے الیکشن کروا کر ایک جمہوری نظام کے تحت اساتذہ کو اپنے قائدین کا انتخاب کرنے کا موقع دیا ہے

وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔بیشک ضلع میرپور میں ہمارا پینل الیکشن جیت نہ سکا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اساتذہ نے ہمارے پینل کو مسترد کیا ہے۔بلکہ ہمارے پینل کی شکست کی وجہ گزشتہ دور میں عہدوں پر ایسے لوگوں کو قلم پینل سے ایڈجسٹ کرنا تھا جو نہ صرف ہماری ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتے رہے بلکہ اپنی ناکامی کی وجہ سے اساتذہ کو تقسیم در تقسیم کرکے اپنے مذموم مقاصد میں کامیابی کے لیے مختلف حیلے بہانوں سے اساتذہ کے دلوں میں نفرت کا بیج بوتے رہے۔ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہیں

اور یہاں بھی اساتذہ کے حقوق کی بات آئی کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔اساتذہ ہمارے دست و بازو ہیں اور ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔مرکز میں تاصف شاہین کی کامیابی کے بعد ان پر ایک بڑی ذمہ داری آن پڑی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس امتحان میں کامیابی کے لیے کیا کرتے ہیں۔مرکز میں اکثریت ایسے اساتذہ کی منتخب ہو کر آئی ہے جن کی سروس چار سے پانچ سال ہے۔یہ لوگ ایسے وقت میں تنظیم کے عہدوں پر آئے ہیں

جب اساتذہ برادری انتہائی مایوسی اور مسائل کی دلدل میں ہے۔نا مکمل اپگریڈیشن جو کسی صورت بھی اساتذہ کو قبول نہیں اسے مکمل طور پر اپگریڈ کروانا،ٹیچرز سن کوٹہ کی بحالی،ٹائم سکیل کے ناقابل قبول فارمولے کو مدت ملازمت کے تحت نافذ کروانے جیسے اہم مسائل زیر بحث ہیں۔اگر وہ ان مسائل کو حل کروانے میں کامیاب ہو گئے تو مستقبل میں ہیرو ورنہ سر منڈاتے ہی اولے پڑے والا معاملہ ہی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں