اسلام گڑھ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چودھری محمد الیاس کا گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز سے خطاب 134

اسلام گڑھ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چودھری محمد الیاس کا گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز سے خطاب

اسلام گڑھ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چودھری محمد الیاس کا گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز سے خطاب

اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چودھری محمد الیاس نے گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ میں حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ کے جملہ صدر معلین،صدر معلمین مڈل مدارس اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے صدر معلمین ٹیلنٹڈ اور پرانے تجربہ کار ہیں۔کوئی بھی آفیسر کسی سے کسی بھی لحاظ سے کم نہیں ہے۔ اساتذہ نتائج معیاری دینے کی کوشش کے بجائے معیار تعلیم پر توجہ دیں۔طلباء رٹا سسٹم کے تحت نمبر بہت اچھے لے رہے ہیں مگر ان کی تربیت نہیں ہو رہی۔

اساتذہ معاشرے کو سدھارنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسران تمام پرائمری مدارس کو فعال بنائیں۔طلباء ذہن میں رکھیں کہ اس سال بغیر امتحان پاس نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیٹا انٹری سسٹم کے فوکل پرسن بدردین کے ہمراہ تدریسی امور اور سالانہ ڈیٹا انٹری سسٹم کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے جملہ منتظمین سے فرداً فرداً تعارف لیا۔

فوکل پرسن بدر دین نے جملہ صدر معلمین،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اور مڈل مدارس کے صدر معلمین کوEMISاور مدرسہ شماری فارم فل کرنے کی تربیت کا اہتمام کرتے ہوئے فارمز میں درج تمام کالمز کو باری باری پر کرنے اور درپیش آنے والے مسائل پر ڈسکشن کی۔انھوں نے کہا کہ میٹنگ میں شریک تمام انتظامی آفیسران قابل احترام ہیں اور سب بہتر جانتے ہیں تاہم محکمانہ احکامات کی روشنی میں ہم مختلف امور کو ڈسکس کر رہے ہیں۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ادارہ کے طالب علم حیدر علی نے کیا جبکہ ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت احمد جمال نے حاصل کی۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئر مدرس چودھری محمد انور نے سر انجام دئیے۔تقریب کے دوران ادارہ کے معلمین محمد مجید اور ظہیر اسلام متحرک رہے۔ادارہ کے صدر معلم مختار احمد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور آنے والے تمام اساتذہ اور آفیسران کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں