سنگجانی ۔حلقہ این اے 54 سے تھانوں میں سیاسی اثر و رسوخ ختم کرتے ہوئے مصالحتی کمیٹیوں کے چیرمین عوامی رائے کے مطابق منتخب کیے جائیں ،اہل علاقہ 141

سنگجانی ۔حلقہ این اے 54 سے تھانوں میں سیاسی اثر و رسوخ ختم کرتے ہوئے مصالحتی کمیٹیوں کے چیرمین عوامی رائے کے مطابق منتخب کیے جائیں ،اہل علاقہ

سنگجانی ۔حلقہ این اے 54 سے تھانوں میں سیاسی اثر و رسوخ ختم کرتے ہوئے مصالحتی کمیٹیوں کے چیرمین عوامی رائے کے مطابق منتخب کیے جائیں ،اہل علاقہ

اسلام آباد (سنگجانی بیورو رپورٹ)آئی جی اسلام آباد تھانوں میں مصالحتی کمیٹیوں کی عوامی رائے سے ازسرنو تشکیل کی جاۓ۔حلقہ این اے 54 سے تھانوں میں سیاسی اثر و رسوخ ختم کرتے ہوئے مصالحتی کمیٹیوں کے چیرمین عوامی رائے کے مطابق منتخب کیے جائیں منتخب نمائندے اسد عمر سے عوامی مطالبہ۔عوام الناس کو درپیش مسائل کے فوری اور بلا معاوضہ حل کرنے میں مصالحتی کمیٹیوں کا کردارناقابل فراموش ہے۔

مگر اس کو بھی سیاست کی نذر کر دیا گیا۔مصالحتی کمیٹیوں کے چیرمینوں اور ممبران عوامی رائے سے منتخب نہیں کیے گئے۔حلقہ این اے 54 میں مصالحتی کمیٹیوں کے حوالے سے بندربانٹ ہوئی اہل علاقہ۔غریب عوام کو عدالتوں کے چکر لگانے کے بجائے فریقین کی باہمی رضا مندی سے مقامی سطح پر فوری انصاف فراہم کیا جانے کا موقع تھا موجودہ مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران اور چیئرمین کے ہوتے ہوئے انصاف ناپید ہو گیا۔

جس کی بدولت عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ بھی بڑھ گیا۔ذرائع کے مطابق ریکارڈ یافتہ افراد کو بھی مصالحتی کمیٹیوں کا حصہ بنایا گیا۔ذرائع کی جانب سے یہ بھی کہا گیا تھانوں میں درج ہونے والی جھوٹی ایف آئی آر کے تانے بانے بھی مصالحتی کمیٹیوں کے چیرمینوں سے ملتے ہیں۔جو اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے جھوٹی ایف آئی آر کی انکوائریاں تک رکوا دیتے ہیں۔مصالحتی کمیٹیوں کی غیر جانبدارنہ اور شفاف فیصلوں کو عوام احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اسلام آباد پولیس کے نئے آنے والے آئی جی سے عوامی مطالبہ

صاف شفاف مصالحتی کمیٹیوں کی تشکیل کی جائے۔تاکہ فوری اور بروقت فیصلوں کی وجہ سے خونریزی کے سینکڑوں واقعات کو رونماہونے سے قبل حل کر دیے جائیں۔آئی جی اسلام آباد سے تھانہ ترنول پر خصوصی توجہ دینے کا مطالبہ تھانہ ترنول کی حدود میں سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے مافیا مضبوطی سے پنجے گاڑ چکی ہے 70

فیصد ایف آئی آر کا اندراج سیاسی مداخلت پر ہوتا ہے۔منتخب نمائندے اسد عمر کو عوام سے کئے وعدے پورے کرنے ہوں گے تھانوں میں سیاسی اثر رسوخ ختم نہ ہو سکا۔وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس پاکستان کو نوٹس لینے کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں