اسلام گڑھ پولیس کی کاروائی نیشنل ایکشن پلان کے تحت 3 پھیری لگانے والے اور 4 غیر ریاستی افراد گرفتار مقدمات درج. 86

اسلام گڑھ پولیس کی کاروائی نیشنل ایکشن پلان کے تحت 3 پھیری لگانے والے اور 4 غیر ریاستی افراد گرفتار مقدمات درج.

اسلام گڑھ پولیس کی کاروائی نیشنل ایکشن پلان کے تحت 3 پھیری لگانے والے اور 4 غیر ریاستی افراد گرفتار مقدمات درج.

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)اسلام گڑھ پولیس کی کاروائی نیشنل ایکشن پلان کے تحت 3 پھیری لگانے والے اور 4 غیر ریاستی افراد گرفتار مقدمات درج.تفصیل کے مطابق حالیہ دنوں میں ضلع میرپور میں ہونے والے جرائم غیر ریاستی افراد کے ملوث.پاے جانے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی ہدایت کے بعد ایس ایچ او تھانہ پولیس اسلام گڑھ افتخار شاہ نے ہمراہ نفری کاروائی کرتے ہوے 3افراد پھیری لگانے

والے عبدل منان حاصل خان پٹھان ساکن افغانستان حال گلابی ڈیرہ گجرات .محمد لطیف ساکن حبیب پورا کامونکی حال چکسواری.جنید ساگر ساکن خانیوال کو گرفتار کر کے مقدمات درج.کر.لیے جبکہ 4 غیر ریاستی افراد کو گرفتار کیا گیا جس میں ساجد یوسف فیصل آباد حال موڑہ دولو.سلیم خان افغانستان حال رئیس آباد چکسواری.جہانگیر جعفر ساہیوال حال رڑاہ.محمد حسین ولداللہ یار ساہیوال.کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گے اس کے علاوہ 13 موٹر ساہیکل بھی بدوں کاغذات ضبط کر لیے گے.

ایس ایچ او افتخار شاہ کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی چوہدری سجاد اور ایس ایس پی کامران علی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں پھیری لگانے والوں .بھکاریوں اور غیر ریاستی افراد کے خلاف یہ آپریشن جاری رہے گا جب تک یہ لوگ اپنی رجسٹریشن نہیں کروا لیتے مقامی لوگوں سے گزارش ہے کہ ہمارے ساتھ تعاون کریں ایسے افراد کے خلاف ہمیں فوری اطلاع دیں تاکہ جرائم پر قابو پانے میں مدد مل سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں