106

ٹھٹھہ عوامی تحریک کا کاچی بچاو سندھ بچاو جلسہ منعقد بڑی تعداد میں مرد و خواتین کی شرکت

ٹھٹھہ عوامی تحریک کا کاچی بچاو سندھ بچاو جلسہ منعقد بڑی تعداد میں مرد و خواتین کی شرکت

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)گورک زمین پر قبضہ اور کاچی میں مقامی افراد کے بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے کیخلاف عوامی تحریک کا کاچی بچاو سندھ بچاو جلسہ منعقد بڑی تعداد میں مرد و خواتین کی شرکت اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی نے کہا

کہ گورک کے قیمتی زمینوں پر قبضے چھڑائے جائیں لینڈ مافیا کی گرفت ضروری ہے جو سندھ کی زمینوں پر آئے روز قبضہ کئے جارہے ہیں اور اس آڑ میں مقامی لوگوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے اسی طرح کاچی میں رہنے والے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں یہاں تعلیم اور صحت کے مراکز نہیں ہیں بچوں کا مستقبل تاریک ہوتا جارہا ہے جبکہ اس آڑ میں کرپشن کا بازار گرم ہے جو لمحہ فکریہ ہے

یہاں کے ہاریوں کو انکی زمینیں مفت واپس کی جائے تاکہ کسان زرعات کرے اور خوشحال رہے بچھلے وقتوں میں سیلاب سے متاثرہ کسان اب تک اپنے پیروں پر کھڑے نہ ہوسکے جنکی فصلیں تباہ ہوئیں اور انہیں امداد تک نہ مل سکی اس موقع پر سندھیانی تحریک اور سندھی گرلز شاگرد تحریک کے شاگردوں نے قومی گیتوں پر اپنی نظریاتی فن کا مظاہرہ کیا کاچی بچایو سندھ بچایو کانفرنس سے دیگر رہنماوں میں حورالنساء پلیجو، عمراہ سموں، سبانی ڈاہری, ایڈوکیٹ ساجد مہیسر، سندھو ملاح، ماہ نور ملاح، گل حسن کیرانو، مریم گوپانگ، و دیگر نے بھی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں