خانیوال ڈی پی او سید ندیم عباس کی قیادت میں حلقہ پی پی206میں 16دسمبر کوہونیوالے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں فلیگ مارچ کا انعقاد
خانیوال 13دسمبر21 (سعید احمد بھٹی) ڈی پی او سید ندیم عباس کی قیادت میں حلقہ پی پی206میں 16دسمبر کوہونیوالے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں فلیگ مارچ کا انعقادکیا گیا جس میں میں صدر سرکل کی گاڑیوں، ٹریفک پولیس اور حیدر اسکواڈ نے حصہ لیا۔ فلیگ مارچ ڈی پی آفس سے شروع ہوکر شہر کی اہم شاہراہوں سے ہوتا ہوا ڈی پی او آفس اختتام پزیر ہوا۔اس موقع پر ڈی پی اوسید ندیم عباس نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا
کہ فلیگ مارچ کا مقصدخانیوال پولیس کی جانب سے الیکشن کے دوران سیکورٹی کو موثر بنانا اور امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے کسی کو شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائیگی اورقانون شکن عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہو ں نے کہا کہ امن وامان کا قیام پولیس کی اولین ذمہ داری ہے شہریو ں کی حفاظت کے لیے کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے گی امیدواروں اور ووٹرز کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا‘ہوائی فائرنگ، ہلڑبازی اور لڑائی جھگڑا ہرگز برداشت نہیں کی جائیگا