ٹھٹھہ سندھی مسلم لاء کالج کراچی کے طلباء و طالبات کی جانب سے منعقد سندھی ثقافتی پروگرام ثقافتی انداز میں شاندار طریقے سے منایا گیا 214

ٹھٹھہ سندھی مسلم لاء کالج کراچی کے طلباء و طالبات کی جانب سے منعقد سندھی ثقافتی پروگرام ثقافتی انداز میں شاندار طریقے سے منایا گیا

ٹھٹھہ سندھی مسلم لاء کالج کراچی کے طلباء و طالبات کی جانب سے منعقد سندھی ثقافتی پروگرام ثقافتی انداز میں شاندار طریقے سے منایا گیا

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)سندھی مسلم لاء کالج کراچی کے طلباء و طالبات کی جانب سے منعقد سندھی ثقافتی پروگرام ثقافتی انداز میں شاندار طریقے سے منایا گیا تقریب میں قانون کے طلباء وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ ادارے کے پرنسپل فرید احمد دایو، بریسٹر خورشید احمد ہاشمی نے بھی خصوصی شرکت کی اس پروگرام کو طلبہ رہنماؤں شہباز پتافی، کفایت اللہ تینو، پرھ سومرو،

فائزہ سومرو، ثناء جج، ابراہیم حسین، فیاض جونیجو اور دیگر نے آرگنائز کیا پروگرام میں لڑکے اور لڑکیوں نے ثقافتی لباس پہنے رکھا جبکہ سندھ مسلم لاء کالج کو اجرک سے سجایا ہوا تھا جو سماں یقیننا کالج کی زینت کو بڑھانے کا سبب بنا اس موقع پر بچوں اور بچیوں نے مختلف ثقافتی گیتوں پر رقص بھی کیا اس موقع پر طالبات نے تقاریر کیں اور کہا کہ سندھی ثقافتی دنیا کی تمام تہذیبوں اور ثقافتوں کی ماں کی حیثیت رکھتی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ثقافت کے ہر پہلو کو برقرار رکھ کر آگے بڑھتے رہنا

ہم نوجوانوں کا اولین فرض ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بننے میں سندھ کے باشندوں نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں مگر بدقسمتی سے کہنا پڑ رہا ہے کہ سندھ کے بڑے شہروں میں خصوصا تعلیمی اداروں میں سندھی طلباء اور سندھی زبان کو نظر انداز کرنے کی روایات اپنی جڑیں گاڑتی جا رہی ہے آج اس موقع پر ہم آپس میں یہ وعدہ کرتے ہیں کہ ثقافت کے دیگر پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ سندھی زبان کو تعلیمی اداروں میں اس کی حیثیت کو بھی بحال کرتے رہنے میں ہم کوشاں رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں