ٹھٹھہ سندھ پولیس کی جانب سے پانچ روزہ اسپورٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب اسپورٹس کمپلس میں منعقد
ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)معروف کرکٹر اور سماجی رہنماء شاہد خان آفریدی نے کہا ہیکہ پیپلز پارٹی سے میرا ایک ہی اختلاف رہتا ہے وہ یہ کہ اسپورٹس کے حوالہ سے انکی کوئ دلچسپی و توجہ نہی ہے سندھ میں بڑا ٹیلینٹ ہے اگر سندھ حکومت یہاں کے نوجوانوں کی مالکی کرے اور اسپورٹس کو فروغ دے تو سندھ میں مزید شاہنواز ڈاہانی پیدا ہوسکتے ہیں گذشتہ روز سندھ پولیس کی جانب سے منعقدہ پانچ روزہ اسپورٹس فیسٹول کے اختتامی تقریب جو اسپورٹس کمپلس میں منعقد تھی سے خطاب کرتے ہوئے
شاہد خان آفریدی نے مزید کہا کہ ٹھٹھہ ایک تاریخی اور قدیمی شہر ہے جسے میرا دلی لگاو 1993 سے ہے مجھے وہ دن آج بھی یاد ہے جب میں یہاں مکلی اسٹیڈیم میں کھیلنے آیا تھا تو اس وقت کے ڈی سی صاحب نے کہا تھا کہ شاہد تم ایک دن بیترین ریکارڈ بناوگے اس وقت یہاں کا اسٹیڈیِم بہت شاندار تھا
اب کبھی آونگا اور یہاں ایک میچ کھیل کر اپنی پرانی یاد تازہ کرونگا انکا کہنا تھا کہ نوجوانو اپنی تعلیم کی طرف توجہ دو نشہ آور اشیاء سے دور رہو منشیات کے خاتمہ میں تمہارا اہم کردار تمہاری اعلی معیاری تعلیم ہونی چاہئے تقریب میں سندھ کے مشہور گلوکار اصغر کھوسو نے گیت گائے اور نوجوانوں سے مخاطب ہوکر کہا
کہ میں پڑھا لکھا نہی ہوں تم اپنی تعلیم پر توجہ دو اور آج کے ان افسران اور لیکچرار و ٹیچرز کی طرح سنہری زندگی بناو تقریب میں اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سیدہ فضاء شاہ نے سرانجام دئے اختتام میں ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران نیازی، شاہد خان آفریدی، اصغر کھوسو نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے