فیصل کنڈی کو سیکیورٹی فراہم کی جائے، حمید طورو 184

فیصل کنڈی کو سیکیورٹی فراہم کی جائے، حمید طورو

فیصل کنڈی کو سیکیورٹی فراہم کی جائے، حمید طورو

ابوظہبی(بیورورپورٹ) پی وائی او ابوظہبی کے سیکریٹری اطلاعات عبدالحمید طورو نے پی وائی او کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےموجودہ نااہل حکومت ملک میں انتشار پیدا کرکے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرانا چاہتی ہے، آج پشاور جیل کے قیدیوں کے ووٹوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ موجودہ حکومت کے دن جاچکے ھیں، الیکشن کمیشن خواب خرگوش کی نیند سورہا ہے حکمران جماعت کے ایم پی ایز اور وزراء کھلم کھلا الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں، اگر حالات خراب ہوگیے

اور ناخوش گوار سانحات پیش آئے تو ذمہ دار حکومت اور الیکشن کمیشن ھوگا، انہوں نے کہا کہ پشاور جیل کے قیدی داد کے مستخق ہیں جنہوں نے اپنے ووٹ کے ذریعے نااہل خکومت کو مسترد کردیا، ڈی آئی خان میں ANPکے میئر امیدوار کے قتل کی ایف آئی آر علی امین گنڈاپور کے خلاف کاٹی جا ئے ھم اس واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ سابقہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کو سیکورٹی فراھم کی جائے جو اسکا حق بنتا ہے، اجلاس میں زاہد خٹک، سردار حسین، حکمت وزیر اور حمداللہ بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں