شیخوپورہ ڈی ایس پی ٹریفک مقصود احمد لون کی ڈسٹرکٹ سیشن جج سے ملاقات 163

شیخوپورہ ڈی ایس پی ٹریفک مقصود احمد لون کی ڈسٹرکٹ سیشن جج سے ملاقات

شیخوپورہ ڈی ایس پی ٹریفک مقصود احمد لون کی ڈسٹرکٹ سیشن جج سے ملاقات

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)شیخوپورہ میں نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی ٹریفک مقصود احمد لون کی ڈسٹرکٹ سیشن جج سے ملاقات ہوئی- اس موقع پر سٹاف آفیسر ڈسٹرکٹ سیشن جج ظفر اقبال، فوکل پرسن ڈسٹرکٹ جج انسپکٹر محمد فاروق بھی ہمراہ موجود تھے- اس موقع پر سٹاف آفیسر نے ڈی ایس پی ٹریفک مقصود احمد لون کو ضلع شیخوپورہ تعیناتی پر ویلکم کرتے ہوئے نیک تمنائں کا اظہار اور امید کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔

شیخوپورہ ڈی ایس پی ٹریفک شیخوپورہ مقصود احمد لون کا ڈسٹرکٹ سیشن جج صاحب سے ملاقات کے بعد سٹاف آفیسر ڈسٹرکٹ سیشن جج ظفر اقبال صاحب اور فوکل پرسن ڈسٹرکٹ جج انسپکٹر محمد فاروق کے ہمراہ گروپ فوٹو

یاد رہے کہ مقصود احمد لون اس سے پہلے بھی شیخوپورہ میں بطور ڈی ایس پی ٹریفک اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور ان کی تعیناتی کے دوران نظام ٹریفک مثالی خطوط پر استوار رہا جس پر شہری حلقوں سمیت تمام شعبہ ہاۓ زندگی کی طرف سے سراہا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں