اسلام گڑھ فسٹ ایڈ سنٹر کے انچارج محمد فریاد کو راولپنڈی آئر رپورٹ کرونا وائرس کے حوالے سے ویکسینیشن کے لیے آن ڈیوٹی کردیا 114

اسلام گڑھ فسٹ ایڈ سنٹر کے انچارج محمد فریاد کو راولپنڈی آئر رپورٹ کرونا وائرس کے حوالے سے ویکسینیشن کے لیے آن ڈیوٹی کردیا

اسلام گڑھ فسٹ ایڈ سنٹر کے انچارج محمد فریاد کو راولپنڈی آئر رپورٹ کرونا وائرس کے حوالے سے ویکسینیشن کے لیے آن ڈیوٹی کردیا

اسلام گڑھ( جاوید اقبال بٹ سے) بڑجن فسٹ ایڈ سنٹر سے ڈسپنسر محمد فریاد کو اسلام آباد آن ڈیوٹی کردیا گیا۔سردی کی وجہ سے درجنوں لوگ بیمار۔پانچ ہزار سے زائد لوگوں سے صحت کی سہولت چھین لی گئی۔نزلہ،زکام ،کھانسی اور موسمی بخار سے بیمار لوگ شہروں میں دھکے کھانے پر مجبور۔محکمہ صحت علاقہ بڑجن،دڑجن،ترندی،سنبل،گلہیتر،سنگال کے لوگوں سے ناروا سلوک بند کرے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت میرپور نے فسٹ ایڈ سنٹر کے انچارج محمد فریاد کو راولپنڈی آئر رپورٹ کرونا وائرس کے حوالے سے ویکسینیشن کے لیے آن ڈیوٹی کردیا جس سے مقامی آبادیوں کے پانچ ہزار سے زائد لوگ صحت کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔سخت سردی کی وجہ سے اردگرد کے درجنوں محلے جن میں یہ واحد فسٹ ایڈ سنٹر ہے۔

سرکاری سطح پر علاج معالجہ سے محروم ہو گئے ہیں۔عوام علاقہ نے محکمہ صحت کے سیکرٹری اور وزیر صحت ڈاکٹر انصر ابدالی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ملازم مذکور کو فی الفور واپس اپنی جائے تعیناتی پر حاضر کرے تاکہ لوگ مقامی سطح پر علاج معالجہ کی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں