129

اومی کرون کا خطرہ، پاکستان میں تیسری ڈوز کیلئے عمر کی حد مزید کم کردی گئی

اومی کرون کا خطرہ، پاکستان میں تیسری ڈوز کیلئے عمر کی حد مزید کم کردی گئی

کورونا کے ویرینٹ اومی کرون کی روک تھام کے اقدامات  کے سلسلے میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد مزید کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق  اب 30 سال سے زائد عمر کے افراد بھی کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز  لگوانے کے اہل ہوں گے۔

بوسٹر ڈوز  یکم جنوری سال 2022سے لگوائی جاسکیں گی۔ اس کے علاوہ برطانیہ سے آنے  والے تمام فضائی مسافروں کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ ہوگا، بورڈنگ سے 48 گھنٹےقبل کی منفی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

https://youtu.be/Yt0kvBa_FRM

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں