خانیوال ڈی پی اوسید ندیم عباس کی جانب سے عوام الناس کوان کی دہلیز پر انصاف کی بروقت فراہمی اورشہریوں کی دادرسی کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری
خانیوال22دسمبر21 (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کے وژن اورانسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس راؤسردارعلی خاں کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید ندیم عباس کی جانب سے عوام الناس کوان کی دہلیز پر انصاف کی بروقت فراہمی اورشہریوں کی دادرسی کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں ڈی پی او سید ندیم عباس نے تھانہ کچاکھوہ میں کھلی کچہری لگائی جس میں پولیس افسران‘معززین علاقہ اورصحافیوں نے شرکت کی۔
ڈی پی او نے کھلی کچہری میں پیش ہونے والے لوگوں کے فرداً فرداً مسائل سنے اوران کی شکایات پر متعلقہ افسران کو میرٹ کی بنیادپر فوری حل کرکے رپورٹس طلب کرلیں۔اس موقع پرڈی پی او سید ندیم عباس نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کھلی کچہریو ں کامقصدلوگوں کی پولیس افسران تک باآسانی رسائی‘پولیس پر عوام کا اعتماد اورعوامی مسائل کو بہتراندازمیں سن کران کافوری ازالہ کرنا ہے
اس مقصدکے حصول کے لیے قانون کے برابر نفاذ کویقینی بناتے ہوئے بروقت انصاف کی فراہمی کویقینی بنایاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو انصاف کی بروقت فراہمی،امن و امان کا قیام،جرائم اورمنشیات کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے تاہم جرائم اور منشیات کے مکمل خاتمے میں عوامی تعاون بھی درکار ہے تاکہ ان معاشرتی ناسوروں کا جڑ سے قلع قمع کیا جاسکے۔