ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت افسران زراعت اور کسان نمائندگان کا اجلاس ہوا 129

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت افسران زراعت اور کسان نمائندگان کا اجلاس ہوا

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت افسران زراعت اور کسان نمائندگان کا اجلاس ہوا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) کھاد کی مقررہ نرخوں پر فروخت کے لیے موثر میکانزم تیار۔افسران زراعت اور فیلڈ سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں.ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت افسران زراعت اور کسان نمائندگان کا اجلاس.اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مقصود احمد،ضلعی صدر پاکستان کسان اتحاد (کھوکھر گروپ) شوکت سنپال،افسرن زراعت کاشتکار نمائندگان کی شرکت.حکومت پنجاب کی کسان دوست پالیسی کے تحت کسانوں اور کاشتکاروں کا استحصال قابل قبول نہیں.

زرخیز زمین کے حامل ضلع خانیوال میں گندم سمیت دیگر فصلات وسیع پیمانے پر کاشت ہوتی ہیں۔فصلات کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کے لیے کھاد کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔محکمہ زراعت کھاد کمپنیز کی سپلائی پر نظر رکھیں. مارکیٹ میں کھاد پوانٹس پر فیلڈ سٹاف کھاد کی فروخت کی سخت مانٹرنگ کرے

۔کاشتکار کھاد کی مہنگے داموں فروخت اور ذخیزہ بارے نشاندہی کریں فوری ایکشن ہو گا۔ کھاد ڈیلروں کے سہولت کاروں کا بھی محاسبہ کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور افسران زراعت مارکیٹ میں ضرورت کے تحتلکھادوں کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں