اوورسیزپاکستانیوں کو گورنر پنجاب سے امیدیں وابستہ ہیں، کیپٹن عاصم ملک 152

اوورسیزپاکستانیوں کو گورنر پنجاب سے امیدیں وابستہ ہیں، کیپٹن عاصم ملک

اوورسیزپاکستانیوں کو گورنر پنجاب سے امیدیں وابستہ ہیں، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیوروچیف) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی بہت سارے مسائل کا شکار ہیں، لیکن ان مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں نہیں ہورہیں، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو بہت پسند کرتے ہیں کیونکہ چوہدری محمد سرور کی مخلصانہ کوششوں اور غیرملکی شہریت کو ترک کرنے کے اقدام کے معترف ہیں، اوورسیز پاکستانی سمجھتے ہیں

کہ انکے مسائل چوہدری محمد سرور حل کراسکتے ہیں اس لیے میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل میں خصوصی دلچسپی لیں کیونکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ان سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں، کیپٹن عاصم ملک نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی چوہدری محمد سرور کی شخصیت اور انکی پاکستان کیساتھ محبت کو خوب جانتے ہیں اس لیے میں چوہدری محمد سرور سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور اوورسیز پاکستانیوں کے درد کا مداوا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں