164

ضلع شیخوپورہ کے علاقہ مانانوالہ میں قبضہ مافیا متحرک، انتظامیہ خاموش تماشائی

ضلع شیخوپورہ کے علاقہ مانانوالہ میں قبضہ مافیا متحرک، انتظامیہ خاموش تماشائی

شیخوپورہ(شیخ محمد طیب بیوروچیف شیخوپورہ)ضلع شیخوپورہ کے علاقہ مانانوالہ میں قبضہ مافیا متحرک، با اثر شخص نے انتظامیہ کی ملی بھگت سے محلہ قصاباں گلی ابرار حسین جعفری والی میں اہلِ محلہ کے نالے پر اپنے گھر کی دیوار تعمیر کرڈالی- ذرائع کے مطابق ایک بااثر شخص نے محلہ قصاباں گلی ابرار حسین جعفری والی میں ناجاںٔز تجاوزات سے اہلِ محلہ میں قائم پانی کے نالے پر اپنے گھر کی دیوار تعمیر کر کے اہل محلہ کو ازیت میں مبتلا کردیا ہے، اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر شیخو پورہ سے

اس دیرینہ مسئلہ کے حل کے لئے درخواست بھی گذاری لیکن قبضہ مافیا کے بااثر ہونے کی بدولت متاثرین و اہل علاقہ کی کوئی شنوائی نہ ہو سکی- بتایا گیا ہے کہ گلی میں گٹر اور گھروں کا گندا پانی کھڑا رہتا ہے- اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ہم گھروں سے نکل کر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے نماز ادا نہیں کر پاتے، چھوٹے بچے صبح کے وقت مسجد میں قرآن پڑھنے بھی نہیں جا پاتے اور سکول جانے میں بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے- اہل محلہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی ہے

کہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ معاملے کا فوری نوٹس لیں، خود موقع ملاحظہ کریں اور اس ازیت سے اہل علاقہ کو نجات دلائی جائے کیونکہ مسئلہ کی شکائت کی تحریری درخواست کے پانچ ماہ گذرنے کے باوجود بھی شنوائی ممکن نہ ہوسکی ہے اور تاحال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اہل علاقہ کی اس درخواست پر کوئی بھی پیشرفت سامنے نہیں آئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں