156

اسلام گڑھ. ٹریفک پولیس بہت جلد کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن کرنے جارہا ہے ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر

اسلام گڑھ. ٹریفک پولیس بہت جلد کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن کرنے جارہا ہے ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر

اسلام گڑھ.(جاوید اقبال بٹ ) ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر راجہ توقیر احمد نے کہا ہے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس بہت جلد کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن کرنے جارہا ہے ضلع بھر میں ایسا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جاے گی .تفصیل کے مطابق

راجہ توقیر احمد ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس ضلع میرپور نے کہا ہے کہ آفیسران بالا ڈی آئی جی ٹریفک پولیس ڈاکٹر خالد چوہان اور ڈی ایس پی ڈویثرن میرپور چوہدری محمد شبیر کی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا جا رہا ہے جس میں گاڑیوں میں کالے شیشے کا

استعمال کرنے والوں فینسی نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف خصوصی آپریشن ہو گا.تمام گاڑی مالکان اور موٹر ساہیکل مالکان سے گزارش ہے کہ وہ فوری طور پر گاڑیوں کے کالے شیشے صاف کر دیں نمبر پلیٹس محکمے کی طرف سے جو جاری کی گئی ہیں وہ استعمال کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں