قومی اسمبلی میں متعدد آرڈیننسز کی معیاد میں 120 دن کی توسیع کی قراردادیں منظور 122

قومی اسمبلی میں متعدد آرڈیننسز کی معیاد میں 120 دن کی توسیع کی قراردادیں منظور

قومی اسمبلی میں متعدد آرڈیننسز کی معیاد میں 120 دن کی توسیع کی قراردادیں منظور

قومی اسمبلی میں متعدد آرڈیننسز کی معیاد میں 120 دن کی توسیع کی قراردادیں منظور

قومی اسمبلی میں برقی توانائی کی پیداوار، ترسیل و تقسیم کے انضباط (ترمیمی) آرڈیننس 2021ء اور سرکاری املاک (تجاوزات کا خاتمہ) آرڈیننس 2021ء کو بھی توسیع دی گئی— فوٹو: فائل
قومی اسمبلی میں برقی توانائی کی پیداوار، ترسیل و تقسیم کے انضباط (ترمیمی) آرڈیننس 2021ء اور سرکاری املاک (تجاوزات کا خاتمہ) آرڈیننس 2021ء کو بھی توسیع دی گئی— فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں آج ہونے والے اجلاس میں ضمنی مالیاتی بل 2021 کے علاوہ متعدد آرڈیننسز میں مزید 120 دن کی توسیع کی قرار دادیں بھی منظور کی گئیں۔

قومی اسمبلی میں  برقی توانائی کی پیداوار،  ترسیل و تقسیم کے انضباط (ترمیمی) آرڈیننس 2021ء کی مزید 120 دن کیلئے توسیع کی قرارداد منظور کی گئی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے قرارداد پیش کی کہ قومی اسمبلی برقی توانائی کی پیداوار، ترسیل و تقسیم کے انضباط (ترمیمی) آرڈیننس 2021ء کی 22 دسمبر 2021ء سے مزید 120 دن کی توسیع کا فیصلہ کرتی ہے۔

اس موقع پر اپوزیشن نے اسپیکر کی رائے شماری کو چیلنج کیا جس پر حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کو  باری باری اسپیکر نے اپنی نشستوں پر کھڑا کرکے رائے شماری کرائی۔

قرارداد کے حق میں حکومت کی جانب سے 145 ارکان نے اپنی رائے کا اظہار کیا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے صرف 3 ارکان مخالفت میں کھڑے ہوئے، باقی اپوزیشن ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا اس طرح قرار داد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

سرکاری املاک (تجاوزات کا خاتمہ) آرڈیننس 2021ء

قومی اسمبلی نے سرکاری املاک (تجاوزات کا خاتمہ) آرڈیننس 2021ء کی مزید 120 دن کیلئے توسیع کی قرارداد بھی منظور کرلی۔

بابر اعوان نے قرارداد پیش کی کہ قومی اسمبلی سرکاری املاک (تجاوزات کا خاتمہ) آرڈیننس 2021ء کی 22 دسمبر 2021ء سے مزید 120 دن کی توسیع کا فیصلہ کرتی ہے جس کے بعد  قومی اسمبلی نے قرارداد کی منظوری دے دی۔ 

https://www.youtube.com/watch?v=lQvTEkm4DCI&t=7s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں