اسلام گڑھ ایلیمنٹری بورڈ رجسٹریشن کے نام پر طلباء کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے 106

اسلام گڑھ ایلیمنٹری بورڈ رجسٹریشن کے نام پر طلباء کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

اسلام گڑھ ایلیمنٹری بورڈ رجسٹریشن کے نام پر طلباء کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

اسلام گڑھ ( کرائم رپورٹر) ایلیمنٹری بورڈ رجسٹریشن کے نام پر طلباء کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔ایک ہی بورڈ میں دو بار رجسٹریشن فیس وصول ہونے لگی۔ایلیمنٹری بورڈ جماعت پنجم اور ہشتم کی رجسٹریشن فیس کے نام پر لاکھوں روپے بٹور رہا ہے۔جماعت پنجم میں رجسٹریشن کے بعد جماعت ہشتم کی رجسٹریشن سمجھ سے بالاتر ہے۔حکومت پرائمری اور مڈل تعلیم مہنگی کرنے کی بجائے مفت کرئے

تاکہ شرحِ خواندگی بہتر ہو۔تفصیلات کے مطابق موجودہ کمر توڑ مہنگائی میں ایلیمنٹری بورڈز ریاست بھر میں عوام کو رجسٹریشن کے نام پر لوٹنے میں لگے ہوئے ہیں۔جماعت پنجم اور ہشتم کی الگ الگ رجسٹریشن فیس وصول کی جارہی ہے۔دوسری طرف پرائمری اور مڈل تعلیم کی موجودہ دور میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔نائب قاصد سے لے سکیل 1تک کی تمام پوسٹوں کے لیے تعلیم میٹرک ہوچکی ہے۔

حکومت شرحِ خواندگی کو بہتر بنانے کیلئے پرائمری اور مڈل تک تعلیم مفت کرے اور ایلیمنٹری بورڈز کو ختم کرتے ہوئے امتحان کے سابق طریقہ کار کو بحال کرئے تاکہ غربت میں ڈوبی غریب قوم علم حاصل کرکے ملک و ملت کے لیے سود مند ثابت ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں