151

تعلیم کی کمی سے معاشرتی مسائل جنم لیتے ہیں- میڈم ماہین ارشد ورک

تعلیم کی کمی سے معاشرتی مسائل جنم لیتے ہیں- میڈم ماہین ارشد ورک

شیخوپورہ(بیورورپورٹ) تعلیم کی کمی سے معاشرتی مسائل جنم لیتے ہیں- ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ میڈم ماہین ارشد ورک نے صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب دیگر صحافیوں سے اپنے آفس میں دوران انٹرویو گفتگو کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ تعلیم کا فقدان ہمارے ملک میں نہ صرف اخلاقی اقدار میں کمی کا باعث بنتا ہے

بلکہ معاشی سطح پر بھی بے شمار مسائل کا باعث بنتا ہے جسکی روک تھام کی جانی ازحد ضروری ہے اور اس حوالے سے فوری توجہ دینی چاہئیے تاکہ ہمارا ملک بہترین معاشرتی کردار کا حامل ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع شیخوپورہ کی سطح پر لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت قائم سنٹرز میں امتحانات کا آغاز ہورہا ہے

جس کے لئے شب و روز ہمارا سٹاف مصروف عمل ہے تاکہ بہترین انداز سے جملہ امور کی انجام دہی ممکن ہوسکے- میڈم ماہین ارشد ورک کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیررسمی بنیادی تعلیم کے حوالے سے حکومت پنجاب بہترین حکمت عملی کے تحت کاربند ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں