ہم امید کے جذبے کیساتھ 2022 میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیرخارجہ کا خیر مقدمی ٹوئٹ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سال 2022 کیلئے خیر مقدمی ٹوئٹ کی ہے۔
کہا کہ نئے سال کا خیر مقدم نئی امیدوں اور نئے جذبوں کے ساتھ کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ڈیجیٹل اور پبلک ڈپلومیسی کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کریں گے جن سے نئے سفارتی دور کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کے جذبے کے ساتھ 2022 میں آگے بڑھ رہے ہیں، ایک ایسے سال کی عکاسی کرتے ہوئے خوشی ہوئی جس نے پاکستان کے پرچم کیلئے نئی سفارتی راہیں کھولیں۔
As we move into 2022 with a spirit of optimism, pleased to reflect on a year that opened new diplomatic avenues for 🇵🇰, pivoting from Geo Politics to Geo Economics, strengthening ties bilaterally & multilaterally, fully engaging Digital & Public Diplomacy. #PakistanZindabad. pic.twitter.com/emzkNnzwB8
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) December 31, 2021
ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی پرچم کوجیوپولیٹکس سے جیواکنامکس کی طرف موڑدیا، سال 2021 نے دوطرفہ اورکثیرجہتی تعلقات کومضبوط بنایا، ڈیجیٹل اورعوامی سفارت کاری کومکمل طورپرشامل کیا۔