94

برطانوی شاہی گارڈ نے پریڈ کے دوران سامنے آنے والے بچےکو روند دیا

برطانوی شاہی گارڈ نے پریڈ کے دوران سامنے آنے والے بچےکو روند دیا

برطانوی شاہی گارڈ نے پریڈ کے دوران سامنے آنے والے ایک معصوم بچے کو پاؤں تلے روند دیا۔

واقعےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ لندن میں شاہی محل کے باہردو شاہی گارڈ معمول کے مطابق پریڈ کرتے ہوئے ایک جگہ سے دوسری جگہ جارہے ہیں۔

اس دوران سامنے کھڑے ایک بچے کونظر انداز کرتے ہوئے شاہی گارڈ نے پریڈ جاری رکھی اور بچے کو روندتا چلا گیا اور پیچھے مڑ کر بھی نہیں دیکھا۔

سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہوگئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گارڈ کے رویے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

دوسری جانب برطانوی اخبار سے گفتگوکرتے ہوئے برطانوی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ وہ اس واقعے سے آگاہ ہیں اوردعویٰ کیا کہ گارڈ مڑ کر واپس آیا تھا اور اس نے بچے کی خیریت بھی دریافت کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گارڈ اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا اور اس نے پوری کوشش کی کہ بچہ اس کے پاؤں کے نیچے نہ آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں