92

خانیوال ڈی پی او آفس خانیوال میں ریٹائرڈ پولیس افسران وملازمین کے اعزاز میں پروقارتقریب منعقد

خانیوال ڈی پی او آفس خانیوال میں ریٹائرڈ پولیس افسران وملازمین کے اعزاز میں پروقارتقریب منعقد

خانیوال 01جنوری 22 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس نے کہاہے کہ ریٹائرڈ پولیس افسران وملازمین کی خدمات محکمہ پولیس کیلئے قابل تعریف ہیں بلاشبہ آپ نے عوام کے جان ومال کے تحفظ اور محکمہ کے وقار کو بڑھانے کیلئے اپنی قیمتی زندگی کا ایک حصہ صرف کیا ہے محکمہ پولیس کی جانب سے آپ کے جائز مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں ریٹائرڈ پولیس افسران و ملازمین سے ایک میٹنگ کے دوران کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر غلام مرتضیٰ بھٹی‘انسپکٹر مہرسعید احمد‘پی آراو فیضان قیوم‘ریڈررائے فرحت نواز ودیگر پولیس افسران بھی موجودتھے۔ ڈی پی ا ونے کہا کہ میٹنگ کرنے کا مقصد آپ کی خدمات کا اعتراف اور آپکو درپیش مسائل کو جاننا ہے کیونکہ آپ نے بھی اپنی قیمتی زندگیوں کو لوگوں کی جان ومال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کیلئے صرف کیا ہے‘آ پ کی یہ خدمات قابل تعریف ہیں

آپ محکمہ کا اثاثہ اور وقار ہیں آپ اپنے جائز مسائل کے حل کیلئے کسی بھی وقت میرے پاس آئیں آپ کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔بعدازاں ڈی پی او سید ندیم عباس نے ریٹائرڈ پولیس افسران وملازمین ڈی ایس پی لیگل محمدیونس‘انچارج سی آئی اے انسپکٹر گل محمد‘انسپکٹر شوکت سنپال‘ایس آئی ریاض کمبوہ‘اے ایس آئی محمدحسین‘اے ایس آئی غضنفرڈوگراورکنسٹیبل محمدانیس اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں