115

ٹھٹھہ حکومت سندھ تعلیم اور صحت کی سہولیات پر بجٹ کا بڑا حصہ خرچ کررہی ہے، صادق میمن

ٹھٹھہ حکومت سندھ تعلیم اور صحت کی سہولیات پر بجٹ کا بڑا حصہ خرچ کررہی ہے، صادق میمن

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)حکومت سندھ تعلیم اور صحت کی سہولیات پر بجٹ کا بڑا حصہ خرچ کررہی ہے۔ صادق میمن وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی پر بجٹ کا بڑا حصہ خرچ کررہی ہے،

ان سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ یہ بات انہوں نے آئی بی اے کیمپس ٹھٹہ کی نئی تعمیر شدہ عمارت کے دورے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر ضلعی نائب صدر پ پ آفتاب عالم سومرو، ضلعی جنرل سیکریٹری پ پ امتیاز احمد قریشی، پ پ رہنماء محمد سلیم گندرو اور مقامی انتظامیہ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن نے مزید کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں

کہ آئی بی اے نے تعلیم کے میدان میں ایک نام کمایا ہے اور اس ادارے میں تعلیم حاصل کرنے والوں نے متعدد شعبوں میں نام پیدا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ٹھٹہ میں آئی بی اے کے کیمپس کا قیام اس علاقے کے بچوں کے لئے بہت خوش آئند ہے اور پوری امید ہے کہ ٹھٹہ کے طالب علموں کو تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کے لئے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور حکومت سندھ نے خصوصی افراد کی بحالی کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں جن کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں