95

ہارون آباد ایف پی سی سی آئی کے حالیہ انتخابات میں بی ایم پی کی شاندار کامیابی ملک کی تاجر اور صنعت کار برادری کے بھرپور اعتماد کی مظہر ھے ، چیف کوآرڈینیٹر محمد جمیل اختر

ہارون آباد ایف پی سی سی آئی کے حالیہ انتخابات میں بی ایم پی کی شاندار کامیابی ملک کی تاجر اور صنعت کار برادری کے بھرپور اعتماد کی مظہر ھے ، چیف کوآرڈینیٹر محمد جمیل اختر

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ایف پی سی سی آئی کے حالیہ انتخابات میں بی ایم پی کی شاندار کامیابی ملک کی تاجر اور صنعت کار برادری کے بھرپور اعتماد کی مظہر ھے، میاں انجم نثار و سنیٹر حاجی غلام علی اور نومنتخب صدرعرفان اقبال شیخ کی ولولہ انگیز قیادت میں ایف پی سی سی آئی پاکستان کی تاجر اور صنعت کار کمیونٹی کی بہتری اور ملکی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، جمیل اختر چوہدری
ان خیالات کا اظہار اسلام آباد یونائیٹڈگروپ کے سینئر رہنما اور چیف کوآرڈینیٹر محمد جمیل اختر چوہدری نے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ کراچی سے لے کر خنجراب تک تاجر اور صعنت کار برادری کا بی ایم پی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرنا اس بات کا واضح ثبوت ھے کہ ملک میں کرونا جیسی موذی وباء کی وجہ سے نامساعد حالات کے باوجود گزشتہ سالوں میں ایف پی سی سی آئی نے ملکی معاشی بہتری کے لئے بھرپور جدو جہد کی اور دن رات تاجرو صعنت کار کمیونٹی کی بہتری کے لئے کوشاں رہی

انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی نے اہل اور بہترین قیادت کو منتخب کر کے تاجر اور صنعت کار برادری نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ گزشتہ کی طرح ملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بہترین کردار ادا کرنا چاہتی ھے مزید انکا کہنا تھا کہ بی ایم پی کی محترم قیادت کا ایف پی سی سی آئی کے عہدوں کے لئے اہلیت و قابلیت اور ملکی خوشحالی کے لئے ویژن رکھنے والی ٹیم کا چناؤ قابل صدتحسین ھے

جمیل اختر چوہدری نے بزنس مین پینل کی اعلیٰ قیادت کو ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کی نیز مرزا عبدالرحمن کوآرڈینیٹر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو انکی انتھک محنت اور کاوشوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں