121

ضلع مہمند، ایم این اے ساجد خان مہمند اور ناظم اعلی لوئر مہمند ملک نوید احمد مہمند نے میچنئ بنگلو میں سمال ڈیم کا افتتاح کردیا

ضلع مہمند، ایم این اے ساجد خان مہمند اور ناظم اعلی لوئر مہمند ملک نوید احمد مہمند نے میچنئ بنگلو میں سمال ڈیم کا افتتاح کردیا

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند، ایم این اے ساجد خان مہمند اور ناظم اعلی لوئر مہمند ملک نوید احمد مہمند نے میچنئ بنگلو میں سمال ڈیم کا افتتاح کردیا۔مذکورہ ڈیم پر 3 کروڑ 40 لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔افتتاح کے موقع پر ایم این اے ساجد خان مہمند اور ناظم اعلی ملک نوید احمد مہمند نے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ ضلع مہمند میں پانی کی گرتی ہوئی سطح کو اوپر لانے کیلئے سمال ڈیموں کی اشد ضرورت ہیں.اس مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے ضلع مہمند کے مختلف علاقوں میں سمال ڈیمز پر کام کا آغاز کردیا ہے ۔افتتاحی تقریب میں ایس ڈی او ایریگیشن، انجینئر سراج خان کے علاوہ پارٹی کارکنان اور علاقے کے مشران بھی شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں