106

خانیوال ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کریک ڈائون کا فیصلہ ، ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی

خانیوال ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کریک ڈائون کا فیصلہ ، ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی

خانیوال 04 جنوری(سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیصلہ بارے آگاہ کردیا-

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں اے ڈی سی آر ڈاکٹر وقار خان،اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی-انہوں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ناجائز منافع خور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بلاتفریق کارروائیاں کریں -انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ناجائز منافع خوری پر ضلع میں 176 دکاندار گرفتار کرکے 19 کیخلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئیں 1400 دکانداروں کو 20 لاکھ 72 ہزار روپے سے زائد کے جرمانہ کئے گئے کاررائیوں کے اس تسلسل میں رواں ماہ مزید بہتری لائی جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں