127

خانیوال اہل ثروت لوگوں کے مال پر مستحقین کا حق ہے مخیر حضرات غریبوں و ناداروں کی امداد کر کے ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں، ڈپٹی کمشنر

خانیوال اہل ثروت لوگوں کے مال پر مستحقین کا حق ہے مخیر حضرات غریبوں و ناداروں کی امداد کر کے ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں، ڈپٹی کمشنر

خانیوال 04 جنوری(سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ اہل ثروت لوگوں کے مال پر مستحقین کا حق ہے۔ مخیر حضرات غریبوں و ناداروں کی امداد کر کے ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں اور اپنی دنیا اور آخرت سنواریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ہال خانیوال میں روٹری کلب کے زیر اہتمام مزدوروں کو گرم کپڑے تقسیم کرنے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر سی او بلدیہ افتخار بنگش،چیئرمین روٹری کلب سید ثاقب علی شاہ، چیئرمین ٹیوٹا احمد رضا شیخ،سنیئر صحافی امتیاز علی اسد، رانا محمد اعظم اور میاں اجمل عباس بھی موجود تھے۔ سنیئر صحافی امتیاز علی اسد نے کہا کہ مستحقین کی امداد ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اہل ثروت و مخیر حضرات، بے آسرا اور بے سہارا لوگوں کو کسی سطح پر نظر انداز نہ کریں بلکہ سفید پوش ضرورت مندوں کو ان کی عزت نفس مجروح کیے

بغیر ان کی ضرورتیں پوری کریں۔ چیئرمین روٹری کلب سید ثاقب علی شاہ نے بتایا کہ کلب کے زیر اہتمام خانیوال کے 50 مزدوروں میں نئی جرسیاں اور سویٹر تقسیم کیے جارہے ہیں تاکہ سردی کے شدید موسم میں ان کی زندگیوں کو محفوظ کیا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں