خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی غریب نادار،مستحق افراد کی خدمت میں پیش پیش 112

خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی غریب نادار،مستحق افراد کی خدمت میں پیش پیش

خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی غریب نادار،مستحق افراد کی خدمت میں پیش پیش

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی غریب نادار،مستحق افراد کی خدمت میں پیش پیش ہیں-بلاک نمبر 3 میں مستحق معذور نوجوان کی موجودگی کا علم ہونے پر ڈپٹی کمشنر خود اسکے گھر پہنچ گئے اور معذور نوجوان کو ریڈ کریسسنٹ سوسائٹی خانیوال کی طرف سے وہیل چیئیر اور ذاتی جیب سے نقد رقم امداد دی-

اس موقع پر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے وکرز اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی-ڈپٹی کمشنر کو اپنے درمیان پاکر نوجوان نے خوشی کا اظہار کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے اس کے لئے نیک تمنائوں اور خواہشات کا اظہار کیا-آغا ظہیر عباس شیرازی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کار خیر کے کاموں میں حصہ لے کر خوشی ملتی ہے ہمیں اپنے ارکردگرد موجود مستحق افراد کا خیال رکھنا چاہیئے انہوں نے مزید کہا کہ خانیوال میں ریڈ کریسنٹ کا کام قابل ستائش ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں