244

ٹیکس چور وطن عزیز پاکستان کے غدار ہیں، کیپٹن عاصم ملک

ٹیکس چور وطن عزیز پاکستان کے غدار ہیں، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) ٹیکس چور وطن کے غدار ہیں اور ان غداروں کو معاف کرنا پاکستان کیساتھ دشمنی ہے، وزیراعظم فوری ایکشن لیں، ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ جہاں کرپشن کرنے والے اور اپنے فرائض سے غفلت برتنے والے وطن عزیز پاکستان کے دشمن ہیں وہاں قومی فریضہ ٹیکس ادا نا کرنے والے بھی وطن دشمن اور غدار ہیں کیونکہ ٹیکس نا دینے کی وجہ سے پاکستانی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے،

کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں کہ وہ ملک کے لیے ٹیکس اکٹھا کرینگے میں ان سے کہتا ہوں کہ نیا ٹیکس فائلر بنانے سے زیادہ ضروری ہے کہ پرانے ٹیکس چوروں کو پکڑیں اور ان سے ٹیکس لیکر قومی خزانے میں جمع کرائیں، انہوں نے کہا کہ اگر ایمانداری اور خلوص نیت سے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں تو ناصرف ملکی خزانہ بھرجائے گا بلکہ نئے ٹیکس لگانے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی لہذا میں وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ بسمہ اللہ کریں اور ٹیکس چوروں کو گرفت میں لائیں ورنہ بڑے بڑے دعوے کرنا چھوڑ دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں