سواں گارڈن انقلاب گروپ کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری عمران سعید کی رہائش پر میٹنگ کا انعقاد
اسلام آباد(سنگجانی بیورو رپورٹ )سواں گارڈن انقلاب گروپ کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری عمران سعید کی رہائش پر میٹنگ کا انعقاد مختصر کال اور خراب موسم کے باوجود اہلیان علاقہ کی شرکت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سواں گارڈن میں انقلاب گروپ کے نامزد کردہ امیدوار برائے جنرل سیکرٹری عمران سعید کی رہائش گاہ ایف بلاک میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں انقلاب گروپ کے صدر میاں راحت نواز ایگزیکٹو
ممبران اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں رہائشیوں کو درپیش مسائل زیر بحث رہے۔ میاں راحت نواز کا کہنا تھا مسائل کا ہمیں بخوبی اندازہ ہے ۔انشاءاللہ جیت کر سواں گارڈن کی خدمت کریں گے اور سب سے پہلے ایل او پی اور این او سی بحال کروائیں گے۔ تقریب کے آخر میں امیدوار برائے جنرل سیکرٹری عمران سعید نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا