پولیس فورس شہریوں کے جان ومال کی محافظ ہے او رامن وامان کے قیام کے لیے دن رات کوشا ں ہے ڈی پی او خانیوال
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نےتعمیراتی محکموں کو ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کا ٹاسک دیدیا انہوں نے تحصیل کبیروالا میں محکمہ صحت کی جاری سکیموں پر کام چیک کیا
بنیادی مرکز صحت 5 کسی کی تعمیر اور آرایچ سی نورنگ شاہ کی تزئین و آرائش کے معائنہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر خرم حمید، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شاہد الرحمن ،ایکسئین بلڈنگز ماجد چغتائی اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید بھی ان کے ہمراہ تھے-
ڈپٹی کمشنر نے پراجیکٹس کے لئے وقف فنڈ ہر صورت مقررہ وقت کے اندر خرچ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فنڈز ہونے کے باوجود منظور شدہ سکیموں میں التواء کسی صورت برداشت نہیں منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا-انہوں نے ہدایت کی کہ
افسران اسکیموں کی کوالٹی انسپکشن لازمی کریں ناقص کام کی صورت میں ذمہ دار افسر اور ٹھیکیدار کیخلاف سخت ایکسن لیا جائے گا-ظہیر عباس شیرازی نے بی ایچ یو نورنگ شاہ میں سروس ڈیلیوری بھی چیک کی ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریوں،صفائی کی صورتحال کا مشاہدہ کیا مریضوں اور ان کے ساتھ لواحقین سے ڈاکٹروں و عملہ کے رویہ بارے دریافت کیا-انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبہ کی بہتری کے لئے خطیر رقوم خرچ کررہی ہے
-بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے چک 14 نو آر باٹیانوالہ میں بی ایچ یو کیلئے مختص جگہ کا بھی معائنہ کیا اور بی ایچ یو کے لئے گورنمنٹ ماڈل سکول سے 10 کینال مختص جگہ پر جلد کام شروع کرانے کی ہدایت اے ڈی سی آر ڈاکٹر وقار خان،اے سی بختیار اسماعیل ہمراہ تھے-ڈی سی نے گورنمنٹ ماڈل سکول کے ہیڈ ماسٹر کو بھی شکایت پر سرنڈر کردیا-