107

گھارو میں افسوس ناک واقعہ ڈیوٹی کے دوران اے ایس آئی علی گل چانڈیو سرکاری رائفل کی گولیاں لگنے سے جانبحق

گھارو میں افسوس ناک واقعہ ڈیوٹی کے دوران اے ایس آئی علی گل چانڈیو سرکاری رائفل کی گولیاں لگنے سے جانبحق

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)گھارو میں افسوس ناک واقعہ ڈیوٹی کے دوران اے ایس آئی علی گل چانڈیو سرکاری رائفل کی گولیاں لگنے سے جانبحق تفصیلات کے مطابق گھارو شہر میں پولیس کا ایک ذمہ دار اے ایس آئی علی گل چانڈیو کو گذشتہ صبح تھانے پر گولیاں لگنے کے بعد شدید زخمی حالت میں رورل ہیلتھ سینٹر گھارو لایا گیا تھا جہاں وہ دوران طبی امداد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

جنکے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اے ایس آئی نے سرکاری کلاشنکوف سے خودکشی کی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران خان تھانے پہنچ گئے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام تفصیلات حاصل کرلی ہیں بظاہر جو ہم دیکھ رہے ہیں اور میں نے تھانے پر موجود عملے سے معلوم کیا ہے

واقعہ بظاہر خودکشی لگتا ہے مزید میڈیکل رپورٹ اور کلاشنکوف کے فنگر پرنٹ رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق سامنے آسکیں گے دوسری جانب عینی شاہدین کے مطابق علی گل چانڈیو نے کورٹ میں پیشی کے لیے لیکر جانے والے قیدیوں کی اپنے موبائل سے تصوریں لینے کے بعد لاکپ کے سامنے موجود اسٹور روم میں چلے گئے تھے

جہاں فائرنگ کی آواز پر تھانے پر موجود عملہ بھی وہاں پہنچ گیا اور انہیں شدید زخمی حالت میں زخمی حالت میں پڑے ہوئے پایا دوسری جانب سول سوسائٹی نے اس مبینہ خدکشی پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ اس واقعہ کی شفاف جانچ ہونی چاہئے تاکہ حقائق سامنے آسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں