103

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں ڈائریکٹر آف اسکول اینڈ لیٹریسی ڈپارٹمنٹ حیدرآباد ریجن رسول بخش شاھ نے گرلز ہائی اسکول مکلی کا دورہ کیا

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں ڈائریکٹر آف اسکول اینڈ لیٹریسی ڈپارٹمنٹ حیدرآباد ریجن رسول بخش شاھ نے گرلز ہائی اسکول مکلی کا دورہ کیا

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں ڈائریکٹر آف اسکول اینڈ لیٹریسی ڈپارٹمنٹ حیدرآباد ریجن رسول بخش شاھ نے گرلز ہائی اسکول مکلی کا دورہ کیا اس موقع پر اسکول کی ہیڈ مسٹریس یاسمین انڑ نے انکی آمد پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا انکے ہمراہ نصیر احمد ڈی ای او ٹھٹھہ ،

ڈپٹی ڈی ای او محمد عمر ، نور سرائی ، سر نظام کھڈائی ، کریم بخش زئور ، ٹی ای اوز پروین ، فاطمہ ثناءاللہ ، محمد رحیم و دیگر موجود تھے اعزازی مہمان مس رشیدہ بلوچ اور مبارک جہاں تھیں ڈائریکٹر رسول بخش شاہ نے کلاسوں کا وزٹ بھی کیا اور اسکول کی ہیڈ مسٹریس یاسمین انڑ اور پورے اسٹاف کی تعریف بھی کی اسکول کی طالبات نے ڈائریکٹر آف اسکول کو خوش آمدید کہنے کے علاوہ ٹیبلوز بھی پیش کی

اسکول ھال میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آف اسکول اینڈ لیٹریسی ڈپارٹمنٹ حیدرآباد ریجن رسول بخش شاھ نے کہا کہ تعلیم سب پر فرض ہے تعلیم ایک زیور ہے ہمیں چاھیے کہ تعلیم کو عام کریں خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم بہت لازمی ہے جو لوگ لڑکیوں کو تعلیم نہیں دلواتے انہیں چاھیے اپنی بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں تاکہ ہمارا ملک ترقی کرے انہوں نے

کہا کہ مجھے ٹھٹھہ آکر بہت خوشی ہوئی ہے میں اسکول کی ہیڈ مسٹریس یاسمین انڑ اور انکے اسٹاف اور تمام طالبات کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے مجھے عزت دی انہوں نے ہیڈ مسٹریس اور انکے اسٹاف کی بہترین کارکردگی کو سراہا آخر میں بہترین کارکردگی اور تعلیم کو اجاگر کرنے پر ہیڈ مسٹریس یاسمین انڑ ، غلام علی ، فرزانہ لاشاری ، فوزیہ بھٹی ، رخسانہ میمن ، عابدہ اعوان ، زرینہ بھٹو ، نوید عباسی ،

طلعت زھرہ ، سنجیت قریشی , مھتاب شیخ , روبینہ نور , کنیز فاطمہ , تسلیم برڑو , صائمہ چاچڑ , الفت قریشی , رانی سولنگی , کریمہ جوکھیو , سلمی قریشی, روبینہ ھالو , زاھدہ پلیجو , غزالہ میمن , شمائلہ شاھ , سعدیہ میمن , واسل خان اور مھتاب پلیجو کو سرٹیفکیٹس بھی دئے گئے جبکہ خصوصی ایوارڈ مبارک جہاں اور رشیدہ بلوچ کو دیا گیا آخر میں ڈائریکٹر آف اسکول اینڈ لیٹریسی ڈپارٹمنٹ حیدرآباد ریجن نے کیک بھی کاٹا اس موقع پر ہیڈ مسٹریس یاسمین انڑ و دیگر نے مھمانان گرامی کو اجرکیں بھی پنہائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں