115

لیڈز گروپ آف کالجز اپنی انفرادیت برقرار رکھتے ہوئے تعلیمی میدان میں بہترین خدمات کا حامل ہے- بلال جمیل

لیڈز گروپ آف کالجز اپنی انفرادیت برقرار رکھتے ہوئے تعلیمی میدان میں بہترین خدمات کا حامل ہے- بلال جمیل

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)لیڈز گروپ آف کالجز اپنی انفرادیت برقرار رکھتے ہوئے تعلیمی میدان میں بہترین خدمات کا حامل ہے- ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم، پرنسپل الائیڈ گروپ آف کالجز شیخوپورہ کیمپس بلال جمیل نے صحافی و کالمسٹ بیوروچیف شیخوپورہ شیخ محمد طیب سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ ہمارے اس ادارہ کے تحت شیخوپورہ کی سرزمین پر منفرد نوعیت کی حالیہ ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد پر جملہ سٹاف اور انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شب و روز معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے مصروف عمل ہیں- دوران گفتگو پرنسپل الائیڈ گروپ آف کالجز شیخوپورہ کیمپس بلال جمیل نے FS میڈیا نیٹ ورک کی تعلیمی شعور کو اجاگر کرنے کے حوالے سے کی گئی مثبت خدمات کو خوب سراہا- اس موقع پر وائس پرنسپل عثمان مہر، ایچ آر ایم محمد عمران، معروف ادیب و شاعر پروفیسر عظمان الرحمٰن اعظم، سپورٹس انچارج عمر محبوب،

سینئر ماہر تعلیم مس حمیرہ بشیر، کنٹرولر ایگزامینیشن مہرین سرفراز، آسیہ اشرف، ایڈمن آفیسر عشبہ فرخ، ایڈمنسٹریٹر ماہنم ملک، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کامرس سید علی رضا نقوی، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فزکس مدثر منہاس، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ میتھمیٹکس حماد افضل، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کمپیوٹر احتشام ارشد، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اسلامیات حافظ اسد قادری بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں