121

مری میں 50 سے 90کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفان اور شدید برفباری کا امکان

مری میں 50 سے 90کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفان اور شدید برفباری کا امکان

مری میں 50 سے 90کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفان اور شدید برفباری کا امکان

شہری شدید موسم میں گھروں سے باہر نہ نکلیں، نہ ہی مری کا رخ کریں، مری انتظامیہ— فوٹو:فائل
شہری شدید موسم میں گھروں سے باہر نہ نکلیں، نہ ہی مری کا رخ کریں، مری انتظامیہ— فوٹو:فائل 

سیاحتی مقام مری، گلیات اور آزاد کشمیر کیلئے شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کردی گئی۔

مری انتظامیہ کے مطابق مری اور گردونواح میں آج رات بارش اور برفانی طوفان کی پیشگوئی ہے، 50 سے 90کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفان اور شدید برفباری کاامکان ہے۔

انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ شہری شدید موسم میں گھروں سے باہر نہ نکلیں، نہ ہی مری کا رخ کریں کیونکہ شدید موسمی صورتحال رات گئے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر مری عمر مقبول کا کہنا ہے کہ مری سے سیاحوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے جبکہ شد ید برفباری کا سلسلہ بھی جا ری ہے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے رش کے باعث مری میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=ks3NOZt8_yw

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں