125

عمران خان کی سرکار ایک دن بھی برداشت نہیں، لانگ مارچ سے پہلے کسان مارچ کرینگے، بلاول

عمران خان کی سرکار ایک دن بھی برداشت نہیں، لانگ مارچ سے پہلے کسان مارچ کرینگے، بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سرکار ایک دن کے لیے بھی برداشت نہیں، لانگ مارچ سے پہلے کسان مارچ کریں گے، پارلیمنٹ میں بھی احتجاج ہوگا۔

بلوچستان کے پارٹی عہدے داروں کے اجلاس سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک نئے الیکشن تک جاری رہے گی، عوام 27 فروری کو گھروں سے نکلیں اور سلیکٹڈ وزیر اعظم کو گھر بھیجیں۔

بلاول ہاؤس لاہور میں سینٹر ل ایگزیکٹو کونسل اور فیڈرل کونسل کے اجلاس کے بعدبلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت کے خلاف 27 فروری سے کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کیا جائےگا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں پورا پاکستان غریب ہوگیا ہے، امیر صرف وزیر اعظم عمران خان ہوئے ہیں، وہ اپنے ذرائع آمدن عوام کو بتائیں۔

بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کو کسی گرین سگنل کا انتظار نہیں، امید رکھتے ہیں کہ ادارے غیر جانبدار رہیں گے۔

اس سےقبل پنجاب کے 9 اضلاع کے 80 سابق بلدیاتی عہدیداروں نےبلاول بھٹو سے ملاقات کی اورپیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے بھی 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=oNAt2JAcnss&t=11s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں