سانحہ مری، ٹوئٹرصارفین و سیاستدانوں کا وزیراعظم سے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ
سانحہ مری، ٹوئٹرصارفین و سیاستدانوں کا وزیراعظم سے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ
![مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہوگئی اور 20 سے زائد افراد کی گاڑیوں میں دم توڑ گئے— فوٹو:فائل](https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2022-01-08/274138_7891989_updates.jpg)
وزیراعظم عمران خان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہونے والی ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے اور ان سے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
وزیراعظم کے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی کہ ‘مری کے راستے میں سیاحوں کی المناک اموات پرنہایت مضطرب اور دل گرفتہ ہوں، ضلعی انتظامیہ خاطرخواہ تیار نہ تھی کہ غیرمعمولی برفباری اورموسمی حالات کوملحوظِ خاطر رکھے بغیرلوگوں کی بڑی تعداد میں آمد نے آ لیا‘۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ ’میں تحقیقات اور ایسے سانحات کی روک تھام کیلئے کڑے قواعد لاگو کرنے کے احکامات صادر کرچکا ہوں‘۔
وزیراعظم کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور وزیراعظم سے ٹوئٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بھی وزیراعظم کی ٹوئٹ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بے سمت حکومت کی حکمرانی کا فلسفہ ’مرے کو مارے شاہ مدار‘ ہے، کچھ بھی غلط ہوجائے ، اُس کا ملبہ کسی نہ کسی کے سر تھونپ دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ 22 کروڑ لوگوں کے ملک کو وہ چلارہے ہیں جن میں ذمہ داری نبھانے اور حالات کا سامنا کرنے کی صلاحیت ہی نہیں۔
عمران خان کی بے سمت حکومت کی حکمرانی کا فلسفہ ’مرے کو مارے شاہ مدار‘ ہے۔کچھ بھی غلط ہوجائے ، اُس کا ملبہ کسی نہ کسی کے سر تھونپ دیتے ہیں۔ 22 کروڑ لوگوں کے ملک کو وہ چلارہے ہیں جن میں ذمہ داری نبھانے اور حالات کا سامنا کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 8, 2022
مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے وزیراعظم عمران خان کا ٹوئٹ شیئرکرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ’بے رحمانہ، ظالمانہ اور احمقانہ ٹوئٹ واپس لو‘۔
#عمران: بے رحمانہ،ظالمانہ، احمقانہ ٹوئٹ واپس لو pic.twitter.com/TZhD7JvyU0
— Pervaiz Rashid (@SenPervaizRd) January 8, 2022
سینیئر صحافی فہد حسین نے اپیل کہ اس ٹوئٹ کو پلیز ڈیلیٹ کردیں۔
اس ٹویٹ کو پلیز ڈلیٹ کر دیں https://t.co/syUjqYXWGY
— Fahd Husain (@Fahdhusain) January 8, 2022
اس کے علاوہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی ٹوئٹ کو زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف قرار دیا اور لکھا کہ حکومت نے جو کیا ہے وہ ناقابل معافی ہے اور اس کا ردعمل بھی اتنا ہی برا ہے۔
1) The heart-wrenching tragedy of more than 20 citizens freezing to death on the road to Murree is a direct result of criminal incompetence by federal, Punjab & KP govts. Shocking dereliction of duty & coordination. These deaths were avoidable #Murree (1/5)
— Fahd Husain (@Fahdhusain) January 8, 2022
صحافی عادل شاہ زیب کا کہنا تھاکہ ‘خان صاحب آپ ہر غلطی دوسروں پر ڈالنے کے عادی ہو چکے ہیں، یہ کوتاہی اور ناکامی آپکی حکومت اور انتظامیہ کی ہی ہے لوگوں کی نہیں۔
خان صاحب آپ ہر غلطی دوسروں پر ڈالنے کے عادی ہو چکے ہیں۔ یہ کوتاہی اور ناکامی آپکی حکومت اور انتظامیہ کی ہی ہے لوگوں کی نہیں۔ چند دن پہلے آپکے وزرا مری میں ایک لاکھ گاڑیاں داخل ہونے کو معاشی خوشحالی قرار دے کر شادیانے بجا رہے تھے https://t.co/n0fy4hHI9n
— Adil Shahzeb (@adilshahzeb) January 8, 2022
اس کے علاوہ سینیئر صحافی ثاقب بشیر نے ٹوئٹ کرتے کہا کہ ‘گوگل ٹرانسلیٹر کے کمالات ، وزیر اعظم کا ٹویٹر ہینڈل اتنا رف استعمال ہورہا ہے’۔
گوگل ٹرانسلیٹر کے کمالات ، وزیر اعظم کا ٹویٹر ہینڈل اتنا رف استعمال ہورہا ہے https://t.co/r2i3h127GM
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) January 8, 2022
سینیئر صحافی وقار بھٹی نے بھی وزیراعظم کی ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیشہ مصیبت میں پھنسے ہوئے اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے افراد کو ہی ذمہ دار کیوں ٹھہرایا جاتا ہے اس حکومت کی جانب سے؟
ہمیشہ مصیبت میں پھنسے ہوئے اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے افراد کو ہی ذمہ دار کیوں ٹھہرایا جاتا ہے اس حکومت کی جانب سے؟ https://t.co/ZJ8vBng5lk
— M. Waqar Bhatti (@MWaqar_Bhatti) January 8, 2022
صحافی احمد ولید نے کہا کہ ایک گھنٹہ اتنی شدید تنقید کے بعد اب اردو میں بھی وہی الفاظ۔
ایک گھنٹہ اتنی شدید تنقید کے بعد اب اردو میں بھی وہی الفاظ۔۔۔ https://t.co/1uvv30b5M6
— AHMAD WALEED (@AhmadWaleed) January 8, 2022
خیال رہے کہ مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہوگئی اور 20 سے زائد افراد کی گاڑیوں میں اموات کے بعد سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔