97

خانیوال سید کرار حیدر شاہ سابق صوبائی سنئیر نائب صدر جنوبی پنجاب کا سانحہ مری میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

خانیوال سید کرار حیدر شاہ سابق صوبائی سنئیر نائب صدر جنوبی پنجاب کا سانحہ مری میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

خانیوال (سعید احمد بھٹی)سید کرار حیدر شاہ سابق صوبائی سنئیر نائب صدر PYO جنوبی پنجاب کا سانحہ مری میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ھوئے کہا کہ اس سانحہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور لواحقین کی ھر ممکن مدد کی جائےاور 36 گھنٹوں سے برف میں پھنسے ہوئے لوگوں کی چیخ و پکار پر بھی سستی ھو رھی ھےحکومت پاکستان ھر ممکن امداد کرے اور اپنی عوام کو اس عذاب سے نکالےلوگ بے یارو مددگار مر رہے ہیں۔ ان اموات کے ذمے داروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے

سردی سے بیچارے ٹھٹھر کر مر گئے کسی نے بھی انکی مدد نہیں کی۔اب جبکہ اتنی اموات ہوگئیں تو حکومت جاگ گئی اور سوشل میڈیا پر اپنی کارکردگی دکھا رھی ھے ان لوگوں کی خاطر کل چیخ چیخ کر ہم نے امداد کی اپیل کی تھی آج سے 15 دن پہلے ان موسمی حالات کی پیشگوئی بھی ھو گئی تھی لیکن اداروں اور لوگوں نے نظر انداز کیا۔بلکہ دنیا کو بتایا جارہا تھا کہ مہنگائی نہیں لوگ خوشحال ھیں۔لعنت ھو ایسی حکومت پر اور وزراء پر۔انہوں نے تمام جمہوریت پسند جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی مری میں پھنشے ھوئے لوگوں کی مدد کریں کیونکہ پاکستان سب کا ھے بعد ازاں مری کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں