ہم سانحہ مری میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں،جمیل اختر چوہدری،نواب ظفر علی ناگرہ،و دیگر
ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)حیدر آباد یونین آف جرنلسٹ ٹھٹھہ کا اجلاس پریس کلب ٹھٹھہ میں ہوا جسکی صدارت مرکزی ایگزیکٹو ممبر لالا رحمان سموں ، HUFJ صدر جے پرکاش ، HUFJ ممبرز اقبال ملاح ، مقصود احمد جوکیو نے کی اجلاس میں HUFJ ٹھٹھہ کے لئے نئ باڈی تشکیل دی گئ جہاں صدر خدابخش بروہی ، جنرل سیکریٹری قادر مولیپوٹو ، فناس سیکیرٹری امین فاروقی سمیت دیگر عہدوں میں نائب صدر روْف بروہی ،
جوائنٹ سیکریٹری راجہ تنویر خاصخیلی جبکہ ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران میں سید دائم شاہ ، ممتاز جاڑو ، غلام نبی خاصخیلی اور شبیر بھٹی کو منتخب کیا گیا اس موقع پر PFUJ کے مرکزی ایگزیکٹیو ممبر لالا رحمان سموں نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافت ایک مقدس اور پیغمبرانہ پیشہ ہے اسمیں خیانت کرنا تباہی کا ذریعہ ہے
صحافی غیر جانبدار ہوتا ہے اسے کسی سرکاری ملازمت سے وابسطہ نہی ہونا چاہئے اور نہ ہی کسی سرکاری غیر سرکاری تنظیم کا حصہ ہونا چاہئے اسی کے ساتھ ساتھ صحافی کو جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی یا معاونت بھی نہی کرنی چاہئے ان اصولوں پر صحافت کا معیار بلند رہتا ہے اور صحافی صحیح معنوں میں معاشرے کی طاقت ور آواز بن سکتا ہے
لالا رحمان سموں کا کہنا تھا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ مشترکہ صحافیوں کی محافظ تنظیم ہے حق گوہ اور غیر جانبداری صحافیوں کا دفاع اپنا فرض سمجھتے ہیں مرکزی و ڈویژنل رہنماوں نے نو منتخب باڈی اور پریس کلب ٹھٹھہ کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سندھ ثقافتی اجرکیں دیں