اسلام آباد کے راستے سیاحوں کے مری اور گلیات جانے پر عائد پابندی میں توسیع
اسلام آباد کے راستے سیاحوں کے مری اور گلیات جانے پر عائد پابندی میں توسیع
اسلام آباد کے راستے سیاحوں کے مری اور گلیات جانے پر عائد پابندی میں توسیع کردی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مری اور گلیات جانے پر عائد پابندی میں 24 گھنٹےکی توسیع کردی ہے۔
ایڈمن پوسٹ
سیاحوں کیلئے اسلام آباد کے راستے مری اور گلیات جانے کا معاملہ
حکومت نے مری اور گلیات جانے کےلئے عائدپابندی میں چوبیس گھنٹے کی توسیع کردی ہے۔
مری اور ملحقہ علاقے کے رہائشیوں کا اس پابندی پر اطلاق نہیں ہوگا۔
مری اور گلیات کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے۔
1/2— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 10, 2022
شیخ رشید نے کہا کہ مری اور ملحقہ علاقے کے رہائشیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، سیاحوں کو مری،گلیات جانےکی اجازت دینے کا فیصلہ صورتحال کےمطابق کیا جائے گا۔
مری کے تمام داخلی راستے سیاحوں کیلئے آج رات 9 بجے تک بند کیے گئے تھے جس میں اب مزید 24 گھنٹے کی توسیع کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہوگئی تھی اور 23 افراد کی گاڑیوں میں اموات کے بعد سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔