111

خانیوال ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی عوام کو سرکاری نرخ پر اشیاء کی فراہمی کیلئے متحرک

خانیوال ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی عوام کو سرکاری نرخ پر اشیاء کی فراہمی کیلئے متحرک

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی عوام کو سرکاری نرخ پر اشیاء کی فراہمی کیلئے متحرک ہوگئے انہوں نے قلی بازار میں نوٹیفائیڈ ریٹس پر چینی سمیت دیگر اشیاء کی فراہمی کا جائزہ لیا

اور سہولت بازار میں بھی سستی اشیاء کی دستیابی اور ان کا معیار چیک کیا-ڈی او انڈسٹریز بلال مارتھ اور مارکیٹ کمیٹی افسران ان کے ہمراہ تھے-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ سہولت بازاروں میں سستی اشیاء کی وافر فراہمی یقینی بنائی جائے
دکانوں اور سہولت بازار میں نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کیئے جائیں-انہوں نے مزید کہا کہ چینی آٹا سمیت کسی بھی چیز پر اوور چارجنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی عوام خریداری صرف ریٹ لسٹوں کے مطابق کریں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں